بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دےگا،وفاقی کیبنٹ نے معاہدے کی منظوری دے دی

سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دےگا، وفاقی کابینہ نے خریداری کامعاہدہ کرنےکی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو اکنامک ڈویژن نے سرکولیشن سمری بھجوائی تھی جسے کابینہ نے منظوری کرلیا ۔معاہدے کے  مطابق سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دےگا اور پاکستان کو تیل کی ادائیگی کے ساتھ 3.8 فیصد مارجن بھی دینا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق معاہدہ ابتدائی طورپر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں توسیع بھی دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کے دوران  سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ادھار تیل دینے کا وعدہ کیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے، یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔

You might also like

Comments are closed.