جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی میں رینجرز کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکو رینجرز سے مقابلے میں مارے گئے۔ فائرنگ سے خاتون سمیت دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اے ٹی ایم سے نکلے شہری کو لوٹنا چاہتے تھے، ملزمان شہری کو لوٹ کر فرار…

شہباز شریف اندرون شہر لاہور پہنچ گئے، حمزہ ساتھ تھے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اندرون شہر لاہور پہنچ گئے، اس موقع پر حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔دونوں (ن) لیگی رہنما پارٹی کے دیرینہ کارکن کبیر تاج کے گھر پہنچے، شہباز شریف نے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے پر کارکن کا…

مقبولیت دیکھ کر مخالفین الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، مصطفیٰ کمال

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کی مقبولیت دیکھ کر مخالفین نے الیکشن ملتوی کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ کارنر میٹنگ سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی این اے 249 سے کہیں نہیں…

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردیئے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔علاو ہ ازیں  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آج سے اے لیول کے امتحانات شروع ہورہے ہیں۔…

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کو کبھی اہمیت نہیں دی، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کو پاکستان نے کبھی اہمیت نہیں دی۔جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی باقاعدہ بیک ڈور چینل نہیں…

این اے 249: مفتاح اسماعیل اور امجد آفریدی کے ایک دوسرے پر الزامات

کراچی میں ہونے والے قومی اسملبی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور پی ٹی آئی کے امجد آفریدی نے ایک دوسرے کی پارٹیوں پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیپلز…

کراچی: شاپنگ کیلئے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں دو ملزمان نے عید کی خریداری کے لیے شاپنگ سینٹر جانے والی فیملی کو لوٹ لیا، جیو نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔گلستانِ جوہر میں 2 ملزمان نے گزشتہ روز عید کی خریداری کے لیے جانے والی فیملی کو…

پاکستان تحریک انصاف کے 25 سال کے سفر پر ایک نظر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سلور جوبلی 22 سالہ جدوجہد کے بعد اقتدار کا سہرا عمران خان کے سر سجا۔ تحریک انصاف تبدیلی کا نعرہ لے کر حکمران جماعت بن گئی پی ٹی آئی کے 25 سال کے سفر پر نظر ڈالتے ہیں۔پچیس اپریل 1996 کو لاہور میں ایک…

کورونا صورت حال تشویش ناک ہے مگر افراتفری نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتِ حال تشویش ناک ہے مگر ابھی افراتفری نہیں ہے۔کارپوریٹ پاکستان گروپ کے آن لائن سیمینار ’پاکستان ایٹ دی کراس روڈ‘ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  پاکستان میں…

وزیراعظم کل جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان کل جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ ملتان میں جنوبی پنجاب کے لیے بڑے پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔عمران خان نے پی ٹی آئی کے پچیسویں یوم تاسیس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے حکمران جب…

این اے 249: عمران خان اب بھی مقبول ترین شخصیت

کراچی کے حلقے این اے 249ء میں 29 اپریل کو ضمنی انتخاب ہوگا، وہاں اب بھی عمران خان مقبول ترین شخصیت قرار پائے ہیں۔گیلپ پاکستان، اپسوس اور پلس کنسلٹنٹ نے حلقے کے 1200 سے 1400 رجسٹرڈ ووٹرز کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا ہے۔تحریک انصاف کے…

اسلام آباد:67 فیصد بیڈز پر کورونا مریض زیرِ علاج

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے 16 نجی و سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 86 بیڈز مختص کردیے گئے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد کے 786 بیڈز میں سے 517 پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد…

یاسمین راشد کا چند دن میں مکمل لاک ڈاؤن کا اشارہ

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اگلے چند دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا۔ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر لوگوں نے احتیاط نہیں کی تو اگلے دو، چار دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس…

بھارت سے مذاکرات ہوئے نہ عرب امارات نے سہولت کاری کی، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت سے مذاکرات ہوئے نہ عرب امارات نے سہولت کاری کی۔ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  یو اے ای کے ذریعے پاک بھارت بات چیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ گزشتہ…

پرویز الٰہی اور چوہدری سرور کا 1 رکنی اقلیتی کمیشن کی سفارشات پر اظہارِ تشویش

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نصاب تعلیم کے بارے میں ایک رکنی اقلیتی کمیشن کی سفارشات پر اظہار تشویش کیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ان کی…

تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے کہا امتحانات ہونے چاہئیں، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے انکشاف کیا ہے کہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا مشورہ تھا کہ امتحانات ہونے چاہئیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا مشورہ تھا…

وینٹی لیٹرز، آکسیجن بیڈز کو فوری بڑھایا جائے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایت کردی۔عثمان بزدار نے آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے سے اسپتالوں پر…

وزیراعلیٰ سینٹرل جیل پشاور میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سینٹرل جیل پشاور میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم ہوگئے۔محمود خان نے آج سینٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا انہوں نے جیل لنگر خانے میں خوراک، صفائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے صفائی کے ناقص…

نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں، چیئرمین جاوید اقبال

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ہم اپنی ذمے داریاں بغیر کسی دباؤ کے ادا کرتے ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب شوگر…

کورونا وباء کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کو بہت خطرناک قرار دے دیا۔پشاور سے جاری بیان میں چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا نے کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس…