جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ن لیگ بتائے ڈسکہ، نوشہرہ، وزیرآباد کے انتخابات کیسےجیتے؟ سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا این اے 249 ضمنی الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ انتخابات میں ن لیگ کو ہرا چکے ہیں، ن لیگ کی قیادت ضمنی الیکشن کو لے کر الزامات لگا رہی ہے، ن لیگ بتائے ڈسکہ، نوشہرہ، وزیرآباد کے انتخابات کیسےجیتے؟سعید…

بلوچستان: سوراف نالے سے بھارتی ساختہ اسلحہ برآمد

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے حساس اداروں کی اطلاع پر 9 گھنٹے طویل سرچ آپریشن کیا جس کے دوران کاہان کے علاقے سوراف نالہ سے بڑی تعداد میں بھارتی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) اور…

مراد علی شاہ کی عید کے بعد سڑکوں کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مرا دعلی شاہ کی جانب سے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران عید کے فوراً بعد سڑکوں کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کیماڑی میں روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا۔اس…

کراچی: بفر زون میں شقی القلب باپ نے بچہ نیچے پھینک دیا

کراچی کے علاقے بفر زون سیکٹر 16 اے میں شقی القلب باپ نے گھریلو جھگڑے کے دوران غصے میں مبینہ طور پر نومولود بچے کو نیچے پھینک دیا۔کراچی کے علاقے منظور کالونی میں نومولود بچی کو دوسری منزل سے پھینکنے کے معاملے میں پولیس نے بچی کی والدہ اور…

پاکستان آنیوالی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد CAA نے کم کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مختلف غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی ،ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعداد590 سے کم کرکے 123کردی گئی ہیں ، پروازوں میں کمی کا حکم نامہ 5 مئی سے 20مئی تک نافذالعمل رہے…

پشاور: خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیدیا

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ایک خاتون کے یہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون اور بچے صحت مند ہیں۔ بورے والا کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ تمام بچے صحت مند ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ…

نون لیگ کا بارہواں کھلاڑی بشیر میمن کلین بولڈ ہو چکا: فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعا ت و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کا بارہواں کھلاڑی بشیر میمن کلین بولڈ ہو چکا ہے۔فیصل آباد میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کبھی کہتے ہیں کہ…

عظمیٰ بخاری کا صحافیوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے طبی عملے کے ساتھ صحافیوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا ورکرز بھی فرنٹ لائن پر…

محکمہ صحت بلوچستان کا کورونا ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے محکمہ صحت نے صوبے میں کورونا ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، تمام سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے ماتحت عملے کی ویکسین کرانے کیلئے مراسلہ لکھا جائے گا۔کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ آنے والوں کو کورونا وائرس کی…

ملک میں کتنے وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض ہیں؟

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، ایک روز میں مزید 113 افراد جان سے گئے، اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا، ملک بھر میں 663 وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیرِ علاج ہیں۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20…

عثمان بزدار کا رات گئے لاہور کا بغیر پروٹوکول دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے لاہور شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا، انہوں نے لاک ڈاؤن کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا، تاہم صفائی کی خراب صورت حال پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش…

شاداب کے ری ہیب کا پہلا مرحلہ مکمل

کرکٹر شاداب خان کے ری ہیب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، اگلے 2 روز میں ان کا اسکین ہوگا۔ذرائع کے مطابق اسکین کے بعد شاداب کی ٹریننگ کے اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا۔شاداب خان کے بائیں پاؤں میں انجری جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈےمیں ہوئی تھی،…

کوئٹہ: کل سے 2 موبائل کورونا ویکسی نیشن یونٹس دستیاب

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیر سے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے 2 موبائل یونٹس کام کریں گے۔محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹروسیم بیگ کے مطابق یہ موبائل ویکسینیشن یونٹس کوئٹہ کے علاقوں باچاخان چوک…

عارف علوی کا علامہ ساجد نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر مملکت عارف علوی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں اُنہوں نے رمضان المبارک اور مجالس میں انسدادِ کورونا تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ ساجد نقوی سے ٹیلی فونک…

عارف علوی کا مولانا حنیف جالندھری سے رابطہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری سے بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔عارف علوی اور مولانا محمد حنیف جالندھری کے درمیان ہونے والی گفتگو میں…

تربوز کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے

موسم گرما کے آتے ہی ہر کسی کا من پسند پھل تربوز بھی وافر مقدار میں بازاروں میں دستیاب ہوتا ہے جس کے استعمال کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں مگر زیادہ استعمال کے نتیجے میں یہ  لذیذ لال پھل مضر صحت بھی ثابت ہو سکتا ہے۔طبی و غذائی…

کوئٹہ میں بارش سے موسم خوشگوار

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفےوقفے سے جاری ہے، بارش کے بعد کوئٹہ میں موسم خوشگوار ہوگیا۔وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمال مشرقی حصوں میں بارش کا نیا سسٹم گزشتہ شام داخل ہوا، جس کے بعد وادی کوئٹہ میں گرج چمک کےساتھ بارش…

سندھ میں 48 اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس سیل

اتائیت کے خلاف سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن متحرک ہو گیا جس نے صوبے میں 48 اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس کو سیل کر دیا۔ڈائریکٹر انسدادِ اتائیت ڈاکٹر خالد شیخ کے مطابق کراچی میں اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 90 کلینکس کا معائنہ کیا گیا…

اعتکاف گھر پر ہی کریں، عید سادگی سے منائیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر برائے صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عید سادگی سے منائیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی پریس کانفرنس کے…

شہباز شریف پہلے تجاویز پڑھ لیں پھر ردِ عمل دیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پہلے تجاویز پڑھ لیں اس کے بعد رد عمل دیں۔مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال…