جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑی جمیکا سے براستہ لندن لاہور پہنچے۔وطن واپس آنے والے اسکواڈ میں بابر اعظم، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبیئن…

کورونا سے ایشیا کے 8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار

کورونا وبا نے ایشیا کے ساڑھے سات سے آٹھ کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا سے عالمی تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی نے ترقی کے تسلسل میں رکاوٹیں ڈالیں۔رپورٹ میں…

افغانستان میں اب بھی 1500 امریکی موجود ہیں، بلنکن

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں اب بھی 1500 امریکی شہری موجود ہیں، جنہیں نکالنا ہے۔اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ طالبان 31 اگست کے بعد بھی ان امریکیوں اور ان افغان شہریوں کو واپس آنے کی اجازت دینے پر رضا مند ہیں…

زر مبادلہ ذخائر میں 4.88 کروڑ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ زر مبادلہ ذخائر 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.88 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 اگست تک 24 ارب 61 کروڑ 93 لاکھ ڈالر رہے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ…

وزیراعظم نے 22 سالہ جدوجہد کی بات کی، جماعت اسلامی کی 80 سالہ جدوجہد ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی 22 سالہ جدوجہد کی بات کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کی 80 سالہ جدوجہد ہے۔لاہور میں جماعت اسلامی کے یومِ تاسیس پر سراج الحق نے منصورہ میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے پاکستان…

وزیراعظم کا عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کرنے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے  کہا کہ طالبان سب کو عام معافی دے چکے ہیں، انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلا چکے…

آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ، افسران اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف کو فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں پر…

سندھ میں کورونا کے 1423 نئے کیسز رپورٹ، 24 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20553 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1423 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس…

وزیر جیل خانہ جات کو اختیارات میں کمی کا شکوہ

وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے اختیارات کی کمی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمام اختیارات میرے پاس ہوتے تو آج جیل کے حالات کچھ اور ہوتے۔لاہور میں کیمپ جیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جیل خانہ جات…

سپریم کورٹ بار کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آزادی صحافت دھرنے کی حمایت کا اعلان

سپریم کورٹ بار نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آزادی صحافت دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔ آر آئی یو جے (راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس) نے صحافیوں کے معاشی قتل اور میڈیا اتھارٹی کے خلاف دھرنے کی کال دی ہے۔ آر آئی یو جے دھرنا…

نجکاری عمل کو تیز کریں گے، اس کے پیسوں سے قرضوں کا بوجھ کم کرنا ہے، میاں محمد سومرو

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ نجکاری عمل کو تیز کریں گے کیونکہ نجکاری کے پیسوں سے قرضوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔لاہور میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری تقریب میں میاں محمد سومرو نے بتایا کہ اس ہوٹل کی ریزرو پرائس ایک ارب 94…

عمران خان نے کارکردگی دکھانے کے لیے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین سال کی کارکردگی دکھانے کے لیے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کیں۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کروڑوں روپے کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پر…

دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کو تشویش

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔پی ایم اے اعلامیے کے مطابق ایسوسی ایشن کو پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔اعلامیے کے مطابق پی ایم اے نے ادویات کی قیمتوں میں…

کونسا ادارہ ہے جسے موجودہ حکومت نے تباہ نہیں کیا، پی ڈی ایم

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کونسا ادارہ ہے جس کو موجودہ حکومت نے تباہ نہیں کیا۔اپنے…

صوبائی وزیر سعید غنی ڈینگی میں مبتلا

سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ اتوار کے دن سے ڈینگی کی وجہ سے تیز بخار، سردرد اور جسم میں شدید درد اور دکھن کا شکار ہیں۔ اس لیے وہ نہ تو فون کالز سن سکتے ہیں اور نہ ہی میسجرز کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے اس…

تحریک انصاف کو بیروزگاری و معاشی بدحالی پر معافی مانگنا چاہیے، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کو منہگائی، بیروزگاری، معاشی بدحالی پر معافی مانگنا چاہیے۔حمزہ شہباز نے حکومتی 3 سالہ کارکردگی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو…