جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کورونا ٹیسٹ، ویکسینیشن سے جمع شہریوں کا نجی ڈیٹا کتنا محفوظ؟

ویکسین لگوانے کے لیے ویکسینیشن سینٹر میں شہریوں کی ذاتی معلومات پر مبنی ڈیٹا لیا جارہا ہے۔ کورونا کے ٹیسٹ اور ویکسینیشن کے دوران شہریوں کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، جس میں شہری کا نام، شناختی کارڈ نمبر، گھرکے افراد اور رہائشی پتا شامل ہیں۔…

کیا آپ بتاسکتے ہیں اس تصویر میں دوسرا تیندوا کہاں ہے؟

انٹرنیٹ پر مختلف اقسام کی تصاویر کی بھرمار ہے جس میں کہ جنگلی حیات کو بھی دکھایا گیا ہوتا ہے۔ عموماً ایسی تصاویر دیکھ کر لوگ حیران ہوتے ہیں اور بعض اوقات تو دنگ رہ جاتے ہیں۔ جبکہ بعض دفعہ ایسی تصاویر میں جانور ایک بالکل پلین سائٹ کے اندر…

جنگ گروپ کے تحت، پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی ورچوئل رئیل اسٹیٹ ایکسپو

جنگ گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی سب سے بڑی ورچوئل ریئل اسٹیٹ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ عوام نے اس ایکسپو کی بھرپور پذیرائی کی، شہریوں نے آن لائن اسٹالز کا وزٹ کیا۔ ورچوئل ہوم ایکسپو میں شرکت کرنے والے اداروں نے شہریوں کو مسلسل…

پرویز الہٰی سے ملاقات، ایوب بندیشہ ق لیگ میں شامل

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے وہاڑی کی سیاسی شخصیت ایوب بندیشہ نے ملاقات کی ہے۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ایوب بندیشہ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوران گفتگو چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ق لیگ کے…

جنوبی سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے دو ڈرون حملے ناکام، عرب فوجی اتحاد

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو مملکت کے جنوبی علاقے پر حوثی ملیشیا کے دو ڈرون حملے ناکام بنادیئے۔سعودی میڈیا نے عرب فوجی اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے دو ڈرونز کو درمیان میں ہی روک کر تباہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز بھی…

پانی کی سطح کم ہونے سے تربیلا میں پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوگئی، واپڈا

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے، پانی کی سطح کم ہونے سے تربیلا میں پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوگئی۔ ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا سے پن بجلی کی پیداوار1317 میگاواٹ ہے، غازی بروتھا سے1445 میگاواٹ…

جے یو آئی کی آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حمایت کی تردید

جمعیت علماء اسلام (ف) نے آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کی تردید کردی۔ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کے حق میں جے یو آئی کی دستبرداری کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں جمعیت…

یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکیج میں6 ماہ کی توسیع کی سمری تیار

یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم عمران خان کے پیکیج میں 6 ماہ کی توسیع کی سمری تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 30 جون کے بعد چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و…

پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام پر کام پھر شروع

2018 میں منظور ہونے والے پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام پر 2020 تک کام شروع نہ ہوا، جسے اب 2021ء میں پھر شروع کیا گیا ہے۔ورلڈ بینک نے پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام 2 سال تک شروع نہ ہونے پر ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر جرمانہ کردیا لیکن حکومتی…

پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، ایس ایچ او گرفتار

سیہون میں پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے، انکوائری میں نوجوان پر تشدد ثابت ہوگیا ہے۔ایس ایس پی جاوید بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس انکوائری میں نوجوان راشد پر تشدد ثابت ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ان…

محکمہ صحت اسلام آباد کی کورونا کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

محکمہ صحت اسلام آباد نے کورونا وائرس کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ڈی ایچ او کے مطابق  ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح، تیسری لہر میں کم ترین سطح پر ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ آج ختم ہونے والے ہفتے کورونا مثبت کیسز کی…

لاہور: ویکسینیشن سینٹر کے کمپیوٹر آپریٹرز معاوضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

لاہور کے کورونا ویکسینیشن سینٹر کے 300 سے زائد کمپیوٹر آپریٹرز کو 3 ماہ کا مکمل معاوضہ نہ مل سکا۔تنخواہ میں کٹوتی پر کمپیوٹر آپریٹرز نے پرائمری اینڈ سکینڈی ہیلتھ پنجاب کے آفس کے سامنےاحتجاج کیا۔کمپیوٹر آپریٹرز نے کہا کہ ملازمت دیتے…

سندھ میں کورونا کے 521 نئے کیسز، 8 اموات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 مریض انتقال کر گئے جبکہ 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 369 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہ…

پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے زرداری اور شریف فیملی سے جان چھڑانا ضروری ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے زرداری اور شریف فیملی سے جان چھڑانا ضروری ہے۔ جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو…

اسلام آباد میں پولیس سائیکل اسکواڈ متعارف

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس سائیکل اسکواڈ متعارف کرادیا گیا ہے۔ سائیکلوں پر سوار خواتین اور مرد پولیس اہلکار شہر میں چھوٹے موٹے جرائم اور مسائل دور کرنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ پولیس سائیکل اسکواڈ شہریوں کے لیے کس قدر…

عثمان کاکڑ کی وجہ موت جاننے کیلئےجوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی وجہ جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومت بلوچستان نے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے رجسٹرار ہائی کورٹ کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔مراسلے میں جسٹس نعیم اختر اور جسٹس ظہیرالدین…

سعودی عرب میں کورونا کے 1218 نئے کیسز، 15 مریض انتقال کرگئے، وزارت صحت

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1218 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار221 ہوگئی ہے۔  وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں…