جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: گھر میں آتشزدگی، دھویں سے دم گھٹ کر 5 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں میراں شاہ روڈ پر واقع گھر میں آگ لگنے سے دھواں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔علاقہ پولیس کے مطابق متاثرہ گھر میں 7 افراد تھے جن میں سے 5 افراد کو بے ہوشی کی حالت…

کشمیریوں کو خوشیاں کیسے ملیں ؟؟

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم کوٹلی لائنز کے کپتان کامران اکمل کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی وجہ سے کشمیریوں کو خوشیاں ملی ہیں۔کامران اکمل کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا ہونا خوش آئند ہے اس وقت کوئی بڑا ایونٹ ہونا…

کشمیر پریمیئر لیگ معیشت سے جڑی ہے، تیمور خان

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تیمور خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ اب ایک گلوبل لیگ بن گئی ہے جو معیشت سے جڑی ہے۔تیمورخان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہم سے کئی غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئی…

کراچی: گھر میں گھس کر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

کراچی کے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں واقع ایک گھر کے اندر نامعلوم ملزمان نے گھس کر فائرنگ کی ہے۔کراچی کے علاقے پاپوش نگر کی بنگش کالونی میں بھابھی کے قتل میں مطلوب ملزم نے اسلحے کے زور پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا، پولیس کے ساتھ…

شکارپور: شک کی بنیاد پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

شکارپور کے گاؤں فرید جتوئی میں شک کی بنیاد پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق گاؤں فرید جتوئی میں ملزم نے اپنی بھابھی اور اس کے مبینہ آشنا کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سےفرار ہوگیا۔…

شہباز گِل نے مریم نواز کی بیٹے کے نکاح میں عدم شرکت پر کیا کہا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے کی لندن میں منعقدہ نکاح کی تقریب میں عدم شرکت سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور میاں محمد نواز شریف کی...شہباز گِل نے…

پاکستان: کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 102 اموات

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر…

چیف سیکرٹری پنجاب کورونا کا شکار، بزدار کی رپورٹ منفی

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کورونا کا شکار ہوگئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ۔کورونا علامات ظاہر ہونے پر چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے ٹیسٹ کروایا تھا، وہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ…

اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گے

اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گئے ،تاہم 9 اور 10 محرم کو تمام ویکسی نیشن مراکز بند رہیں گے ۔محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد کے مطابق ویکسی نیشن مراکز پر 14 اگست کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی، تمام ویکسی نیشن مراکز اور ماس…

تخم بالنگا اور چیا سیڈز میں کیا فرق ہے؟

غذائی ماہرین کی جانب سے چیا سیڈز یعنی تخم داؤدی اور تخم بالنگا کو سپر فوڈ قرار دیا جاتا ہے جبکہ ان دونوں کا استعمال فوائد میں یکساں ہے، جب بات وزن کم کرنے کی آتی ہے تو ماہرین غذائیت اسے ڈائیٹ میں ضرور شامل کرنے کو کہتے ہیں، دونوں ہی…

ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب کیا: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریا ت فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسائل کی ذمے دار نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت ہیں، اپوزیشن…

لاہور: کنٹونمنٹ انتخابات، کاغذات واپس لینے کی آج آخری تاریخ

لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے۔ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ کل 13 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی۔کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ...انہوں…

صدر علوی سے عراق کے وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے ملاقات کی ہے۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستانی زائرین کو ویزا کی فراہمی اور مقدس مقامات پر سہولیات…

اسپیکر بلوچستان اسمبلی وزیراعلیٰ پر برس پڑے

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف پھٹ پڑے۔اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیراعلیٰ میرے حلقے میں مسلسل مداخلت کررہے ہیں، اب تک بلوچستان عوامی پارٹی کے مفاد کی خاطر خاموش رہا۔ان کا کہنا تھا کہ میری…

اسلام آباد، مزید 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 15 علاقوں میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6، آئی ایٹ فور، آئی ٹین تھری، جی 6 ون، جی نائن ون، جی نائن ٹو اور جی سیون ٹو میں اسمارٹ لاک ڈاؤن…

ڈیموں کے لیے جمع رقم سے سرمایہ کاری کا انکشاف

ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع کی گئی رقم ڈیموں پر لگانے کے بجائے سرمایہ کاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کل 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ…

سلطان محمود آزاد کشمیر کے نئے صدر نامزد

تحریک انصاف نے بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد جموں و کشمیر کا نیا صدر نامزد کردیا۔ سلطان محمود آج صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔شیڈول کے مطابق 16 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے نئے…

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ارشد ندیم کا لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں نامساعد حالات کے…

رحیم یار خان میں متاثرہ مندر بحال کردیا گیا

رحیم یار خان میں توڑ پھوڑ سے متاثر ہونے والا مندر بحال کردیا گیا۔پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ریاست نے جلد مندر بحال کر کے ذمے داری کا ثبوت دیا۔ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ 8 سال کے بچے پر…