بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق آسٹریلوی کرکٹر مینٹل ہیلتھ کے اسپتال میں داخل

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو مینٹل ہیلتھ کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر کو پولیس اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اسپتال داخل کرایا۔

دوسری جانب عدالت نے مائیکل سلیٹر پر گھریلو تشدد کے الزامات ختم کر دئیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر تشدد میں گرفتاری کے احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے قبل مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر اکتوبر کے مہینے میںبھی گرفتار کیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار کر لیا گیا ہے

مائیکل سلیٹر پر گزشتہ برس گھریلو تشدد کا کیس بھی دائر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر 42 ون ڈے اور 74 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ میں 5312 اور ون ڈے میں 987 رنز بنائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.