جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیرِ اعظم نے عوام کو ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہ کیا: شاہ محمود قریشی

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کو ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا کہ یہ کس طرح ہم پر اثر انداز ہوتی ہے۔ملتان میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جناح پارک میں شجر کاری مہم کا…

امریکا نے افغانستان سے واپسی کا فیصلہ ہم سے پوچھ کر نہیں کیا: فواد چوہدری

وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے واپسی کا فیصلہ ہم سے پوچھ کر نہیں کیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن ہوتا ہے، 3…

افغانستان میں پھنسے غیرملکیوں کا انخلا، پی آئی اے کا خصوصی آپریشن

امریکی فوجیوں کے واپس جانے اور طالبان کی تیز پیش قدمی کے باعث افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے مختلف ممالک کی درخواست پر پاکستان کی قومی ایئر لائن نے آج خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ذرائع کے…

بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آج بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں، دنیا میں سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا ہے۔ایک بیان میں…

بھارت کا یوم آزادی، مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں یوم سیاہ

بھارت کے یوم آزادی کو مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے، مظفرآباد میں بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔مظفرآباد میں بھارت کے خلاف آزادی چوک سے سیاہ جھنڈوں کے ساتھ احتجاجی ریلی نکالی گئی، کشمیریوں نے…

جن کے پاس گاڑی تھی وہ موٹر سائیکل پر آ گئے: جاوید لطیف

مسلم لیگ نون کے رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کہتے ہیں کہ موٹر سائیکل اس حکومت میں سب سے زیادہ سیل ہوئی، جن کے پاس گاڑیاں تھی اب وہ موٹر سائیکلوں پر آ گئے ہیں۔شیخو پورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے…

بابا فرید گنج شکر ؒ کے عرس کی تقریبات جاری

پاکپتن میں واقع حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے عرس کی تقریبات جاری ہیں۔پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کے مزار کے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کر دی گئی۔وزیرِ اوقاف پنجاب سعید الحسن اور سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے بہشتی…

ہینگ ٹونگ کو نکالنے کا آپریشن 21 اگست تک ملتوی

کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر پھنسے غیر ملکی بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کا آپریشن 21 اگست تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے نئی حکمت عملی بنائی جائے گی۔بحری جہاز ہینگ ٹونگ کا 8…

عالمی شپنگ فریٹ میں 250 فیصد تک اضافہ

کورونا وائرس کی صورتِ حال کے بعد پاکستان سے چین، یورپ اور امریکا تجارتی مال کی آمدورفت کئی گنا مہنگی ہو گئی۔شپنگ لائنز کا منافع بلند ترین سطح پر آ گیا ہے، عالمی شپنگ فریٹ ایک سال میں تقریباً 250 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔کورونا وائرس کی وباء…

محکمہ صحت پنجاب کی کورونا بوسٹر لگانے کی تجویز

بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو کورونا بوسٹر ڈوز لگانے کی تجویز دے دی گئی۔ ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک سائنو فارم اور سائنو ویک تسلیم نہیں کر رہے ،اس لیے بوسٹر ڈوز لگانا چاہتے ہیں تاکہ وہ بیرون ملک سفر…

واٹس ایپ پروفائل پکچر پر کلک کرکے اسٹیٹس بھی دیکھا جاسکے گا

سلیکان و یلی: رواں سال واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ اور پہلے سے موجود فیچرز میں مزید بہتری کی ہے۔ گوگل پلے بی ٹا پروگرام میں واٹس ایپ جلد ہی اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ایک اور اہم فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔…

دھماکے کی زخمی خاتون کے بھائی کا الزام

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گزشتہ شب منی ٹرک میں ہوئے دھماکے کی زخمی خاتون کے بھائی اسد اللّٰہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سول اسپتال میں کوئی دیکھنے والا نہیں، عملے کا رویہ درست نہیں۔کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گزشتہ شب منی ٹرک میں ہوئے…

لوئر دیر: پولیس وین پر بم حملہ، 4 ایلیٹ فورس اہلکار زخمی

خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں میدان کے علاقے دارو جبگئی میں پولیس وین پر ریمویٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں 4 ایلیٹ فورس کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کے چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے…

کراچی ٹرک دھماکا: شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کراچی میں ٹرک میں ہوئے دھماکے میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔جاری کیئے گئے بیان میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب سے آنے والے…

6 محرم کے جلوسوں کیلئے شہر کی سیکیورٹی سخت ہے، DIG آپریشنز لاہور

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ آج 6 محرم الحرام کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کے مطابق آج شہر میں 416 مجالس اور 56 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے، چار ہزار…

بنوں:4 لیڈی ڈاکٹرز ملازمت سے برطرف

بنوں وومن اینڈ چلڈرن اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون کی موت کے معاملے میں غفلت ثابت ہونے پر اسپتال کی 4 لیڈی ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔اسپتال اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹراسپتال امن اللہ کی خدمات محکمہ صحت کو واپس کردی گئی…

ماڈل نایاب کا مبینہ قاتل سوتیلا بھائی گرفتار

لاہور پولیس نے ماڈل نایاب کے مبینہ قاتل اُس کے اپنے سوتیلے بھائی کو گرفتار کرلیا، ملزم نے غیرت کےنام پر بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے غیرت کےنام پر یہ قتل کیا…