جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عمران نیازی روئیں یا چیخیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران نیازی چاہے روئیں یا چیخیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، حکومت کے پاس نمبر گیم ختم ہوچکی ہے، گیم از اوور، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایم کیو ایم سمیت 173 ارکان شریک تھے۔ اسلام…

قومی اسمبلی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد اتوار تک ملتوی، اپوزیشن کا اپنی نشستوں پر دھرنا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم  سوری نے  قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی کردیا۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے قومی اسمبلی اجلاس 4 بجے شروع ہونا تھا، جو تقریباً سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، جو چند منٹ جاری…

سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تین فیصلے کیے گئے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  آج سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تین فیصلے کیے ہیں، حکومت بدلنے کی دھمکی کو زیر بحث لایا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئینی طور پر حکومت کی تبدیلی میں کوئی…

قومی اسمبلی کا اجلاس کتنے منٹ چل سکا؟

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بمشکل 13 منٹ ہی چل سکا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہوا تو ڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کیا لیکن اس دوران اپوزیشن اراکان بار بار تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مطالبہ کرتے رہے۔ ڈپٹی…

دھمکی آمیز مراسلے پر قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نیول چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں…

متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے قائدین کے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوئی۔مشترکا…

سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے، چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیرخارجہ وینگ ای نے کہا ہے کہ سرد جنگ کی ذہنیت دوبارہ زندہ ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔چینی وزیر خارجہ یانگ ای کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چین میں ملاقات ہوئی۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایشیا میں کیمپوں کی محاذ آرائی کی اجازت…

ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم کو سرکاری وکیل کے دفتر میں پروٹوکول

ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم کو کراچی میں سرکاری وکیل کے دفتر میں پروٹوکول دیا گیا۔جام عبدالکریم کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا، کھانا بھی کھلایا گیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے آنے والے پیپلز پارٹی کے ایم این…

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا

قومی اسمبلی کا اجلاس تقریباً سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوگیا۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے قومی اسمبلی اجلاس 4 بجے شروع ہونا تھا۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات پر اٹھنے والے ہر رکن اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر…

مرحوم عبدالقادر PCB ہال آف فیم میں شامل

لیجنڈری لیگ اسپنر مرحوم عبدالقادر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔ عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے قذافی اسٹیڈیم میں پلاک اور اعزازی کیپ وصول کی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے عثمان قادر کو پلاک…