جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے، مصدق ملک

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک  کا کہنا ہے کہ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے، عدالتی کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ان کو بتانا ہوگا کون غدار ہے اور…

عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنر پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنر پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب…

سپریم کورٹ کا سیاسی حالات پر لیے گئے نوٹس پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے سیاسی حالات پر لیے گئے نوٹس پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔کل ہونے والی سماعت 5 رکنی لارجر بینچ کرے گا،  جبکہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے ریفرنس پر کل ہونے والی سماعت مؤخر کردی گئی ہے۔نیا تشکیل دیا جانے والا لارجر بینچ کل…

پاکستان کے مستقبل کی سیاست کا دار و مدار سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی سیاست کا دار و مدار اس فیصلے پر ہے، ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سازش…

ملکی ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ تین لاکھ 22 ہزار ایکڑ فٹ ہے، واپڈا

واپڈا اور ارسا کے مطابق ملکی ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 3 لاکھ 22 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ پانی کا یہ سارے کا سارا ذخیرہ منگلا ڈیم میں موجود ہے جبکہ تر بیلا اور چشمہ میں پانی ڈیڈ لیول پر ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی…

لاہور میں کھیتوں سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

لاہور میں نواب ٹاؤن کے علاقے میر پور جھگیاں میں نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کے بعد چھریاں مار کر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم نوجوان کی لاش کھیتوں سے ملی، لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لی۔ پولیس کا کہنا…

شہباز شریف جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے سیلیکٹڈ تھے اب سابق وزیراعظم ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ…

اسپیکر کیسے فیصلہ کرسکتا ہے کہ یہ نیشنل سیکیورٹی تھریٹ تھی، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اسپیکر کیسے فیصلہ کرسکتا ہے کہ یہ نیشنل سیکیورٹی تھریٹ تھی، تین ہفتے اپنی جیب میں پاکستان کی ساکھ کو کیوں رکھا گیا؟اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے…

عدالت کو اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کرے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت کو اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کرے، رولنگ میں وجہ لکھی گئی ہے کہ کیسے آرٹیکل 5 لاگو کیا گیا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے…

سرپرائز کل بتا دیتا تو اپوزیشن کو آج تکلیف نہ ہوتی، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اُن کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کل آپ سب کو کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سرپرائز کا کل…

ازخود نوٹس: کوئی ماورائے آئین اقدام نہ اٹھایا جائے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس…

سابق اٹارنی جنرل نے ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیدیا

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اور وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عرفان قادر نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم دونوں کے اقدامات خلاف آئین ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس…