جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

راکاپوشی پر پھنسے 3 کوہ پیما 600 میٹر نیچے اترنے میں کامیاب

نگر میں راکاپوشی پر پھنسے 3 کوہ پیما 600 میٹر نیچے اترنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کوہ پیماؤں میں ایک پاکستانی واجد اللّٰہ نگری کے ساتھ 2 جمہوریہ چیک ری پبلک کے کوہ پیما شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ان کوہِ پیماؤں نے ایک گزشتہ ہفتے راکاپوشی کی…

وزیراعظم عمران خان کا پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز نتائج پر تشویش کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز نتائج پر تشویش کا اظہار کردیا۔کنٹونمنٹ بورڈز کے نتائج پر وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزراء، معاونین اور پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج اور…

سندھ میں کورونا کے 703 نئے کیسز، 15 اموات

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15728 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 703 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 اموات رپورٹ ہوئیں۔ انہوں…

نور مقدم قتل کیس، 2 ملزمان کی ضمانتیں خارج

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے قتل کے ملزم مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی ضمانتیں خارج کردیں۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے…

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کی او جی ڈی سی ایل کو اہم ہدایت

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم محمد عبدالقادر نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو اہم ہدایات دے دیں۔چیئرمین سینٹ کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پٹرولیم درآمدی بل کو کم کرنے کے لیے مقامی…

پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری مزید غور اور مشاورت کے لیے موخر

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے بلدیاتی نظام اور مسودہ قانون کے بارے میں اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری مزید مشاورت اور غور و خوض کے لیے موخر کردی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر بلدیات پنجاب…

صوبائی وزیر گیان چند کی کھلی کچہری کے دوران بارش، چھتری کس نے سنبھالی؟

سندھ کے وزیر گیان چند کی کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) صوبائی وزیر کے لیے چھتری اٹھائے کھڑے رہے۔تھرپارکر میں صوبائی وزیر گیان چند نے کھلی کچہری رکھی، جہاں وہ لوگوں کی شکایات سنتے رہے۔اس دوران بادل برس پڑے، سائلین کے ساتھ ڈپٹی کمشنر…

سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے رقم جاری کردی

سندھ حکومت نے کنگ آف کامیڈی عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کردی۔ کامیڈین عمر شریف گزشتہ کئی روز سے بیمار ہیں اور ان کے اہلِ خانہ نے ان کا علاج بیرون ملک کروانے کے لیے حکومت سے تعاون کی اپیل کی تھی۔ تاہم اب سندھ حکومت نے عمر شریف کے لیے…

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ، وزیراعظم کا نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیاری کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کافیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں میں پی ٹی آئی ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے…

اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس ہے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا سبب کورونا وائرس کو قراردے دیا۔میڈیا بریفنگ میں شوکت ترین نے کہا کہ رٹیلر 10 نہیں، 20 نہیں، 50 نہیں، 100 نہیں بلکہ 400 فیصد تک منافع لیتا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ رٹیلر…

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھولنے، مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رکھنے، رات 12 بجے تک ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ جاری رکھنے اور ان ڈور آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ …

وزیر خزانہ کورونا کا بہانہ بناکر تاویلیں نہ گھڑیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے مہنگائی سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خزانہ کورونا وائرس کا بہانا بناکر مہنگائی سے متعلق تاویلیں نا گھڑیں۔انہوں نے مزید…

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات افسران کو بااختیار بنادیا

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات افسران کو بااختیار بنادیا۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے رولز آف بزنس کے مطابق جنوبی پنجاب کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری بااختیار ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی پنجاب…

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابی نتائج، وزیراعظم نے پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلالیا

وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلالیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے طلب کردہ اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور پارٹی کی مرکزی قیادت کو بلایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کی…

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ دوران گفتگو صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن نے دوطرفہ…

فواد چوہدری کا میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کیا ہے۔فواد چوہدری نے کل میڈیا پر پارلیمنٹ کی پریس گیلری کے دروازے بند کرنے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے اپنی اس بات کے اگلے ہی دن میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز…

وزیراعظم کا فون ہیک کیے جانے کی کوششوں پر تحقیقات کا آغاز نہ ہوسکا

وزیراعظم عمران خان کا فون ہیک کیے جانے کی کوششوں پر تاحال تحقیقات کا آغاز نہیں ہوسکا۔اس معاملے پر جو کمیٹی بنائی گئی، اس کے پروفیشنل اراکین بھی تاحال تعینات نہیں کیے جاسکے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا…