hookup Stafford CT curvy hookup cctv grindr hookup tampa casual encounter hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان سے ملنے ایک خاندان مردان سے پیدل اسلام آباد پہنچ گیا

سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے مردان سے ایک خاندان پیدل اسلام آباد پہنچ گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں عمران خان سے ملاقات کے لیے مردان سے ایک خاندان کی پیدل اسلام آباد آمد کا ذکر کیا گیا ہے۔

عمران خان نے نویں جماعت کے طالب علم ابو بکر کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ملاقات کے لیے بنی گالہ بلا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے بچوں کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے تشریف لاتا ہے اور اس کے بچے بھی عمران خان سے مل کر بہت خوش ہیں۔

ذاکر نامی شخص کی بیٹی عمران خان سے ملاقات کے وقت حکومت کے خلاف نعرے لگاتی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم محمد ابوبکر خان مروت سے بھی ملاقات کی تھی، یہ بچہ لکی مروت سے ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آیا تھا، جہاں اس نے عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے پر وہ آبدیدہ ہوگیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد عمران خان نے اسے ملاقات کے لیے بنی گالہ بلا لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.