curvy hookup hookup Vincentown New Jersey coyote hookup cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم منظور

وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ نے اس حوالے سے سمری کابینہ کو بھجوائی تھی، گزشتہ اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کا اطلاق اُن پاکستانیوں پر ہوگا، جو ایک سے زائد شناخت رکھتے ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر 2022 تک نافذ رہےگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاسپورٹ ایکٹ کے تحت ایک سے زائد شناخت پر پاسپورٹ رکھنے والوں کو 3 سال سزا ہوسکتی ہے۔

حکومتی ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ایک دفعہ سزا سے معافی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کو مفاد عامہ میں منظور کیا گیا، اندرون، بیرون ممالک مقیم پاکستانی اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق اس سے قبل 2006 سے 2016 تک وفاقی حکومت 6 ایمنسٹی اسکیمز جاری کرچکی ہے۔

ان ایمنسٹی اسکیمز سے اب تک ایک سے زائد شناختی کارڈ والے پاکستانی تقریباً 12 ہزار پاسپورٹس منسوخ کیے گئے ہیں۔

حالیہ ایمنسٹی اسکیم سے ایک سے زائد شناخت والے تقریباً 38 ہزار پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیےجاسکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.