جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

توشہ خانہ اسکینڈل کچھ نہیں، مزید حقائق سامنے آئیں گے، شاہد خاقان عباسی

رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے معاملے سے متعلق کہا کہ ابھی یہ کچھ بھی نہیں ہے، مزید حقائق عوام کے سامنے آئیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران…

مادرِ پاکستان بلقیس ایدھی کی نمازِ جنازہ ادا

دکھی انسانیت کی محسن ، مادر پاکستان، عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی کی میمن مسجد کھارادر میں نمازجنازہ ادا کی جارہی ہے جس میں لاکھوں چاہنے والے شریک ہیں۔ بلقیس ایدھی کو سرکاری اعزازکے ساتھ میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔…

ادارے متنازع کی بجائے آئینی بنیں: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جو ادارے متتازع رہے وہ اپنے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں، ادارے متنازع ہونے کی بجائے آئینی بنیں، اقتدارکی منتقل کا عمل مکمل کریں۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے…

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ہر قیمت پر تھوڑی دیر بعد کراؤں گا، دوست محمد مزاری

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ہر قیمت پر کراؤں گا، اجلاس دوبارہ کرونگا۔دوست مزاری نے کہا کہ آئینی و قانونی تقاضہ ہرصورت پورا کریں گے، حملہ پلاننگ کےتحت کرایا گیا۔نامزد وزیراعلیٰ پنجاب…

توشہ خانہ اسکینڈل: الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو، فواد چوہدری کا احسن اقبال کو جواب

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے توشہ خان اسکینڈل پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر انہیں کوئی اچھا الزام ڈھونڈنے کا کہہ دیا۔احسن اقبال نے فواد چوہدری کے عمران خان کے توشہ خانے سے مہنگی جیولری بیچنے کے اعتراف کرتے خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ساتھ…

اثاثے چھپانے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانا غیرقانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اثاثے چھپانے یا ڈیکلیئر نہ کرنے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانا غیرقانونی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کاروباری شخصیت الطاف احمد گوندل کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر پر کیس کی سماعت ہوئی،…

ڈپٹی اسپیکر نے استعفی دیا اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں، ایاز صادق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے استعفے کے بعد اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں پر نئے اسپیکر پراسیس شروع کریں گے۔ایاز…

کسی وزیراعظم کے تحائف بیچ کر پیسےکمانے کا یہ پہلا موقع ہے، احسن اقبال

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کسی بھی وزیراعظم کے توشہ خان سے تحائف بیچ کر پیسےکمانے کا یہ پہلا موقع ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے ایک گھڑی نہیں پاکستان کی عزت بیچی ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سات سال…

چوہدری پرویز الہٰی کامیاب ہوں گے ، فیاض چوہان کا دعویٰ

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہٰی کامیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ دوست محمد مزاری مسلم لیگ ن کیساتھ مل چکے ہیں، دوست محمد مزاری بلے کے نشان پر منتخب ہوئے…

ہو سکتا ہے اگلا استعفیٰ صدر پاکستان کا ہو، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجما ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے اگلا استعفیٰ صدر پاکستان عارف علوی کا ہو۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی کابینہ کا اعلان آج متوقع ہے، وفاقی کابینہ حلف کب اٹھائے گی اس کی ابھی تصدیق…

پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہیں ہوں گے، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشد شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے استعفے منظور نہیں ہوں گے، کیونکہ درخواستیں ہاتھ سے نہیں لکھی گئیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی…

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، تحریک انصاف کی خواتین لوٹے لے کر پہنچ گئیں

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی خواتین لوٹے لے کر ایوان میں پہنچ گئیں۔پنجاب اسمبلی میں شور شرابا کیا جارہا ہے جبکہ ارکان ایوان میں رنگین لوٹے لہرا اور اچھال رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان…

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کا استعفے نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا جو…

حکومتی اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

حکومتی اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں حکومتی اتحادیوں نے مہنگائی کا معاملہ اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر گفتگو ہوئی کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حقائق کے برعکس نہیں بڑھائیں۔ذرائع کا…

راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

قومی اسمبلی کا اجلاس ن لیگی رہنما، سابق اسپیکر اور پینل آف چیئرمین ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔منتخب ہونے کے بعد راجہ پرویز اشرف…

ایوان میں ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار آئی جی پنجاب ہیں : پرویز الہی

وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امیدوار پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اسپیکر پر حملے کا ذمہ آئی جی پنجاب کو قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، پولیس کیسے…