جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شہدادپور کے قریب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی 2 بچے جاں بحق

سندھ کے شہر شہداد پور کے قریب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اُلٹ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 25 باراتی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حادثے کے 5 زخمیوں کو تشویش…

لڑائی عمران خان کی نہیں ملکی خود مختاری کی ہے، مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ یہ لڑائی عمران خان کی نہیں بلکہ ملک کی خود مختاری کی ہے۔پشاور میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ خط میں عمران خان کو عدم اعتماد…

پاکستان کو بنے 74 سال ہوگئے، آج بھی یہاں انصاف نہیں ملتا، حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بنے 74 سال ہوگئے، آج بھی یہاں انصاف نہیں ملتا، آج بھی ریاست بنیادی شہری حقوق دینے سے محروم ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آج پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے، ملک کے…

مقبوضہ کشمیر: کلگام میں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، جس کے دوران قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ بالا کشمیری نوجوان کو بھارتی فورسز نے محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید…

مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ افواج کو ملکی بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔ ترجمان…

روانڈا مائیگریشن پالیسی کیخلاف برطانوی وزیرداخلہ کو دوران خطاب احتجاج کا سامنا

برطانوی وزیرِ داخلہ پریتی پٹیل کو ایک تقریب میں خطاب کے دوران مہاجرین کے حامیوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔مہاجرین کے ایک رکن نے روانڈا مائیگریشن پالیسی واپس لینے کے لیے شدید نعرے بازی کی اور پریتی پٹیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی…

ہنزہ: منہدم پل کی جگہ نصب کرنے کیلئے لوہے کا پل پہنچا دیا گیا

گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں واقع پل منہدم ہونے کے بعد متبادل لوہے کا پل ہنزہ پہنچا دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حسن آباد پل بہہ جانے کے بعد متبادل لوہے کا پل ہنزہ پہنچایا گیا…

لاہور: قوت سماعت و گویائی سے محروم 2 بچیاں ورثاء کے حوالے

ریلوے پولیس ہیلپ ڈیسک لاہور نے قوت سماعت و گویائی سے محروم 2 بچیاں ورثاء کے حوالے کردیں۔تانیہ اور مسکان گھر سے ناراض ہو کر صفدر آباد سے بذریعہ ٹرین ریلوے اسٹیشن لاہور پہنچیں۔ترجمان ریلوے نے بتایا کہ ہیلپ ڈیسک اہلکاروں نے پلیٹ نمبر 4 سے…

پنجاب، جیلوں میں بہتری کیلئے کمیٹی قائم

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جیلوں میں بہتری کے لیے کمیٹی قائم کردی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنوینر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ناراض رکن عبدالعلیم خان ہوں گے۔خواجہ سلمان رفیق، عائشہ چوہدری، عنیزہ فاطمہ اور علی رضا شاہ…

تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ ہے: ترجمان واپڈا

ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا میں پانی کی آمد 60 ہزار 800 کیوسک، اخراج 60 ہزار کیوسک ہے جبکہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔اپنے بیان میں ترجمان واپڈا نے کہا کہ منگلا میں پانی کی آمد 30 ہزار600 کیوسک اور اخراج…

10 اپریل کو نظام نہیں پہرے دار بدلا: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں، 10 اپریل کو نظام نہیں پہرے دار بدلا گیا۔جاری کیے گئے بیان میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس ویژن ہوتا تو ساڑھے 3 سال میں…

معروف عالم دین مفتی سردار علی حقانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

معروف عالم دین مفتی سردار علی حقانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر 3 گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا، حادثے میں مفتی سردار حقانی جاں بحق ہوگئے۔مفتی سردار حقانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع خاندانی ذرائع نے دی۔ترجمان…

پنجاب: میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے ٹرپس کم کرکے 4 کروڑ کی بچت

آپریشنل انچارج اورنج ٹرین عزیر شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے ٹرپس کم کرکے 4 کروڑ کی بچت کی جبکہ ایک ماہ 7 دنوں میں 40 لاکھ روپے کی بجلی کی بچت ہوئی۔عزیر شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہفتہ وار 260 ٹرپس کیے گئے،…

ملک میں بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت بنائی گئی: فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت بنائی گئی، اب حکومت سنبھالی نہیں جارہی ہے، دوست ممالک نے سرخ جھنڈی دکھا دی۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارے دور…

ماہر موسمیات کی شیشپر جھیل جیسے مزید واقعات کی پیشگوئی

اسکاٹ لینڈ کے ماہر موسمیات اسکوٹ ڈنکین کا کہنا ہے کہ شیشپر برفانی جھیل بہنے سے سیلاب کی کیفیت پیدا ہوئی، آنے والے دنوں میں ایسے مزید واقعات ہوسکتے ہیں۔ ایک بیان میں ماہر موسمیات اسکوٹ ڈنکین نے کہا کہ گرمیوں نے برفانی جھیل پھٹنے کے عمل…