جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن سے منحرف پی ٹی آئی اراکین کو نا اہل کرنے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو نا اہل کرنے کا مطالبہ کردیا۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے  22 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ارکان کے خلاف ہم نے…

فرانسیسی صدر میکرون دوسری مدت کیلئے صدر منتخب، جان ماری لیپن کو شکست

فرانسیسی صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ایمانوئل میکرون 57.80 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوگئے۔ان کی مد مقابل جان ماری لیپن 42.60 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم گذشتہ انتخابات کی…

ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو قانونی نوٹس بھجوادیا

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کے 2 ارکان محمد رضوان اور شجاعت نواز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعلیٰ کے انتخاب والے دن آئین کی خلاف ورزی کی۔سابق اسپیکر قومی…

شاہ محمود کا بلاول بھٹو پر لندن جاکر خیرات مانگنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو پر لندن میں خیرات مانگنے کا الزام عائد کردیا۔اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بےنظیر کا بیٹا لندن میں نواز شریف سے پنجاب کی دس نشستوں کی خیرات مانگنے گیا…

فیصل زمان کس قانون کے تحت ایم پی اے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا؟ فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے رکن خیبرپختون خوا اسمبلی فیصل زمان کے فرار میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے…

چیچہ وطنی: عامل کی 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

پنجاب کے شہر  چیچہ وطنی میں عامل نے 16 سال کی لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔بشکریہ جنگbody…

عمران خان کی کاسہ لیسی کیلئے شاہ محمود بلاول بھٹو کو طعنے دے رہے ہیں، ترجمان بلاول ہاؤس

ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کاسہ لیسی کے لیے شاہ محمود بلاول بھٹو زرداری کو طعنے دے رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کے جواب میں ترجمان بلاول ہاؤس نے اپنا ردِعمل دے…

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر اضافی رقم ملنے کا امکان

واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے مذاکرات مثبت رہے ہیں، جس کے بعد 2 ارب ڈالر اضافی رقم ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبات مان لیے، ملک میں پٹرول اور ڈیزل…

ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں، ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ملک کے ڈیفالٹ کرنے کا کوئی چانس نہیں۔واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان حکومت نے جو…

عرفان صدیقی نے عمران خان سے بڑا سوال پوچھ لیا

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ریاست مدینہ کے تناظر میں سابق وزیراعظم عمران خان سے بڑا سوال پوچھ لیا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ توشہ خانہ کا بھانڈا پھوٹا تو عمران خان نے کہا ’میرے تحفے میری مرضی‘، پوچھتا…

کراچی سے بڑی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ کھلواڑ کیا، وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی سے بڑی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ کھلواڑ کیا ہے، ہم چاہتے تو 7 نشستیں اربوں روپے میں بیچ سکتے تھے۔ایک بیان میں وسیم اختر نے کہا کہ شہباز شریف ہمارے 7 ووٹوں کی وجہ سے…

پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام ضلعی…

پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف مذاکرات کا اعلامیہ سامنے آگیا

پاکستانی وفد اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) حکام کے واشنگٹن میں ہوئے مذاکرات کا اعلامیہ سامنے آگیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے کے معاملے پر پاکستانی وفد اور عالمی مالیاتی ادارے کے حکام کے…

میہڑ کے گاؤں نورپور میں بجلی کے تار گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میہڑ کے گاؤں نورپور میں بجلی کے تار گرنے اور آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو ریونیو اور پولیس کو فوری جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ داود کے علاقے میہڑ کے نواحی گاؤں…

فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اپنے خلاف متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر الزامات…

بیلجیئم: ہر سال 3 ہزار افراد بڑی آنت کے کینسر سے ہلاک ہوجاتے ہیں، یورپی ڈاکٹر

بیلجیئم میں ہر سال 3000 ہزار افراد بڑی آنت کے کینسر سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ بات بیلجیئم میں اس کینسر سے بچاؤ کے پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر جاں بینوا بریوں نے بتائی۔پروگرام کوآرڈینیٹر کے مطابق بیلجیئم میں ہر سال بڑی آنت کے کینسر کے 8700…

سال 2022ء کا پہلا جزوی سورج گرہن کب ہوگا؟

سال 2022ء کا پہلا جزوی سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیان شب ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کے پہلے جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں بتایا کہ سورج گرہن کا نظارہ جنوبی…