بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیلی کاپٹر حادثے پر توہین آمیز مہم کی تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی افسران بھی شامل

اسلام آباد: سانحہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ و شہدا سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کی تحقیقات کے معاملے پر جوائنٹ انکوائری ٹیم کا دائرہ کار بڑھا کر انٹیلجنس ایجنسیزکے دو افسران بھی ٹیم میں شامل کر لیے گئے۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل دی جانے والی چھ رکنی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ آئی ایس آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل سعد اور انٹیلجنس بیورو سے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار نثار نمائندگی کریں گے، ایف آئی اے و انٹیلجنس اداروں کی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد جعفر کی نگرانی میں تحقیقات کرے گی۔

ٹیم میں ایف آئی اے ڈائریکٹر، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر، سائبر کرائم ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے اور انٹیلجنس اداروں کی چھ رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ہیلی کاپٹر حادثے و شہدا سے متعلق منفی ٹرینڈ چلانے والوں کا پتہ چلا جائے، ان عناصر کے پیچھے کون کون ملوث ہے یا کن کن کے کہنے پر یہ ٹرینڈ چلا کر ملک کو بدنام اور شہدا کی فیملز و قوم کی دل آزاری کی کا بھی پتہ چلائے گی۔

جوائنٹ انکوائری ٹیم کی انکوائری کے بعد ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.