بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خدشہ

قومی ادارہ صحت نے سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں ہیں۔

وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر قومی ادارہ صحت نے ہیلتھ ایڈوائزی جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پینے کے پانی کی کمی، آبی آلودگی اور غذائی قلت دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ہیلتھ ایڈوائزی کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سیوریج کا سسٹم متاثر ہوا ہے، اس وجہ سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق آلودہ خوراک کے باعث متعدی انفیکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، متاثرہ علاقوں میں اسہال، ٹائیفائیڈ، ہیضہ، ہیپاٹائٹس اے اور ای پھیل سکتا ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں مون سون کے نئے اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ہیلتھ ایڈوائزی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی، ملیریا، چکن گنیا جیسے ممکنہ امراض جیسی متعدی وباء پھیل سکتی ہیں، وزارت صحت سیلاب زدہ علاقوں میں مسلسل صحت عامہ امور کا جائزہ لے رہی ہے۔

وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ڈینگی، ملیریا، چکن گنیا سے بچاؤ کے لیے معمول سے زیادہ حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.