بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عاشورۂ محرم کے جلوس آج نکالے جائیں گے

ملک بھر میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوس آج نکالے جائیں گے۔ جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس سے قبل یوم عاشور کی مرکزی مجلس صبح آٹھ بجے نشتر پارک میں منعقد ہوگی۔

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوگا۔ جلوس آج شام امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔

پشاور کے مختلف علاقوں سے شب عاشور کے 16 جلوس برآمد ہوں گے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اذان فجر کے وقت اختتام پذیر ہوں گے۔

ملک بھر میں جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حساس شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.