4 foot by 8 foot solar panel hookup knoxville hookups hookup bbw com what is hud hookup app a v hookup on xbox 360 gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: یومِ عاشور پر بھی گھنٹوں بجلی کی بندش

کبھی لوڈ شیڈنگ کے نام پر تو کبھی ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر کراچی کے اکثر علاقوں میں یومِ عاشور کے موقع پر بھی گھنٹوں بجلی کی بندش جاری ہے۔

محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کے دنوں میں بھی جب بازار، دفاتر، کاروباری مراکز بند ہیں پھر بھی بجلی کئی کئی گھنٹوں تک غائب ہے۔

’نو لوڈشیڈنگ‘ والے علاقوں میں بھی 6 سے 8 گھنٹوں تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے کال سینٹر کی جانب سے صارفین کو رابطہ کیے جانے پر جواب دیا جا رہا ہے کہ آپ کے ایریا میں فالٹ آ گیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 19، غریب آباد، اسکیم 33، بہادر آباد، کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، قائد آباد، قیوم آباد، کیماڑی، نارتھ کراچی، نیو کراچی، بفر زون، نارتھ ناظم، ناظم آباد، لیاقت آباد اور گلشنِ اقبال میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سمیت بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں کوئی اضافہ یا تبدیلی نہیں کی گئی، 30 جون سے لوڈ شیڈنگ کا یہی شیڈول چل رہا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ جاری شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کےالیکٹرک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے بجلی کی کمی رہتی ہے اس لیے رات کو بھی بجلی بند کرنے پر مجبور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.