جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

احسن اقبال کے نانا رانا عبدالرحمان پاکستان بننے کے خلاف تھے، شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان پاکستان بننے کے خلاف تھے اور انھوں نے 1945 میں مسلم لیگ کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔شہباز گِل نے کہا ہے کہ انھوں نے ایک سال پہلے…

عاصمہ عالمگیر نے ڈپٹی کمشنر پشاور کا بھیجا گیا خط پھاڑ دیا

پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عاصمہ عالمگیر نے ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے بھیجا گیا خط پھاڑ دیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عاصمہ عالمگیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس 30 نومبر کو پشاور میں ہوگا، جس میں پارٹی…

پشاور: نجی ایمبولنس سے 38 کلو چرس،17 کلو افیون برآمد

پشاور پولیس نے نجی ایمبولنس سے 38 کلو چرس اور 17 کلو افیون برآمد کرلی ہے۔پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس نے کارروائی کی اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔پولیس نے کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار…

پیپلز پارٹی پہلے دن سے چاہتی ہے یہ حکومت گھر جائے، کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے دن سے چاہتی ہے کہ یہ حکومت گھر جائے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی پی رہنما نے کہا کہ جب تک یہ حکومت نہیں جائے گی عوام کی مصیبتیں کم نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا…

جی بی کے چیف جسٹس نے عدلیہ کے بڑے بڑے نام لیے ہیں ،خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جناب عالی یہ جو بیان حلفی آیا ہے اس پر ہمیں نوٹس لینا چاہیے، جی بی کے چیف جسٹس نے عدلیہ کے بڑے بڑے نام لیے ہیں، اس معاملے پر بحث کروائی جائے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ…

شعیب اختر کی آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کے انداز پر تنقید

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر  آسٹریلیا نے پہلی بار عالمی چیمپئن کا اعزاز  اپنے نام کرلیا۔آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد ڈریسنگ روم میں جوتوں میں بیئر…

11 شہروں کی 50 فیصد اہل آبادی کو انسداد کورونا ویکسین لگ چکی، اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق نارووال، جہلم، منڈی بہاالدین، بہاولپور، اسلام آباد، پشاور، میر پور آزاد کشمیر سمیت 11 شہروں کی 50 فیصد سے زائد  اہل آبادی کو انسداد کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔ جبکہ راولپنڈی، سرگودھا،…

کیسے کیسے لطیفے نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیسے کیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں فواد…

نواز شریف سے متعلق انکشافات، سابق چیف جسٹس جی بی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں سے متعلق سابق جج کے انکشافات پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم، خبر دینے والے صحافی سمیت دیگر کو توہین…

پارلیمنٹ کمزور ہوگی تو تمام ادارے کمزور ہوں گے، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ کمزور ہوگی تو تمام ادارے کمزور ہوں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کے اداروں کو مضبوظ کرناچاہتے ہیں تو پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ…

سعودی فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی ہر سال 200 چینی طلبا کی ٹریننگ کرے گی

چین کی فضائی صنعت کے 1 ہزار افراد سعودی عرب میں تربیت حاصل کریں گے۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی کا چینی فضائی کمپنیوں سےمعاہدہ ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی اکیڈمی چین کے 5 پائلٹوں کو تربیت فراہم کرے…

صدر کو آپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ کی وجوہات کا پتا نہ چل سکا

کراچی کے علاقے صدر میں واقع کوآپریٹو مارکیٹ  میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے، تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتا نہیں چل سکا۔ گزشتہ شام تقریباً شام 5 بجے صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگی جس…

اعظم نذیر تارڑ کا جج رانا شمیم کے بیان پر تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

چیف جسٹس گلگت بلتستان کے بیان حلفی کے معاملے پر اپوزیشن سینیٹرز نے ایوان سے واک آوٹ کیا، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج ایک تکلیف دہ خبر…

جرائم پیشہ افراد اور سیاست دانوں میں فرق ہوتا ہے، اعجاز چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور سیاست دانوں میں فرق ہوتا ہے۔ جن کے بارے میں عدالتوں نے فیصلے کیے ہیں انھیں عدالت نے جھوٹا اور بد دیانت قرار دیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعجاز چوہدری…

گوادر سمیت تمام خصوصی اقتصادی زونز میں 10 سالہ ٹیکس مراعات دی ہیں، خالد منصور

سی پیک اتھارٹی کے تحت پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، معاون خصوصی خالد منصور اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں چینی سفیر اور پاکستان میں کام کرنے والے 70 سے…

من گھڑت کہانی کے ذریعے رانا شمیم کواستعمال کیا گیا،فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ من گھڑت کہانی کے ذریعے رانا شمیم کو استعمال کیا گیا، ن لیگ کی تاریخ کا سب کو پتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کے خلاف سازش کی گئی ہے، دو دن…