جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حج درخواستوں کی وصولی آج سے متعلقہ بینکوں میں شروع

ملک کے متعلقہ بینکوں نے آج سے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔ حج درخواستیں 9 سے 13 مئی تک نامزد 14 بینکوں میں جمع کروائی جاسکیں گی۔حج درخواست کے ہمراہ پاسپورٹ، 3 عدد تصاویر، کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔حج…

مختلف بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

مختلف بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ ہوگیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خزانہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 1 اعشاریہ 44 فیصد اضافہ ہوا ہے، اب منافع کی شرح 14 اعشاریہ 16 فیصد ہوگئی…

قومی اسمبلی میں پی آئی اے کے 3 سالہ خسارے کی تفصیلات پیش

قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ 3 سال میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے خسارے سے متعلق تفصیلات پیش کردی گئیں۔ ایوان میں پی آئی اے خسارے کی تفصیلات وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پیش کیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پی آئی اے…

چوہدری شجاعت کا نسرین جلیل سے رابطہ، گورنر نامزد ہونے پر مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر…

آئین شکن عناصر سے آئین کی قوت سے نمٹا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین شکن عناصر سے آئین کی قوت سے نمٹا جائے، ملک میں خانہ جنگی کروانے کی سازش قانون کی طاقت سے بلاتاخیر اور بلاہچکچاہٹ کچل دی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں…

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق اٹک جیل سے رہا

رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق اٹک جیل سے رہا ہوگئے۔شیخ راشد شفیق کی درخواست ضمانت آج اٹک کی عدالت سے منظور ہوئی، اُنہیں مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم واقع میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا…

شہباز شریف تمہاری قومی اسمبلی کی تقریر کا کل جواب دوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  سارا شریف خاندان ہی جھوٹا ہے، شہباز شریف تمہاری قومی اسمبلی کی تقریر کا کل جواب دوں گا۔پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک سے محنت کش مزدوری…

فواد عالم کے سسر سابق کرکٹر منصور اختر کرپشن الزامات سے بری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر کے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہ ہوسکے۔خیال رہے کہ…

بجلی بحران 4 سالہ بدانتظامی کا نتیجہ، قابو پارہے ہیں، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی بحران 4 سالہ بدانتظامی کا نتیجہ اور عمرانیہ عذاب تھا، قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیسکو ہیڈکوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جب پچھلی حکومت مکمل کی…

پی ٹی وی اسپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے، اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کا انکشاف

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اسپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے سامنے آئے ہیں، اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سمیت دیگر اہم شواہد اور ریکارڈ حاصل کرلیا، جس وقت یہ خلاف قانون…

عمران خان نے کل جو بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شبہاز شریف  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کل جو بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے، نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار کی بات کر کے عمران خان نے اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ…

عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کار بند ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کار بند ہے، عمران خان نے پچھلے چند ماہ میں اُس ادارے میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی ہے، عمران خان پاکستان کی سیاست کا سب سے بد بودار جھونکا ہے۔قومی اسمبلی میں…