جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہونگے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سندھ میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست نمٹا دی، صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 28 اگست کو ہی ہوگی۔سندھ میں حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ، عدالت نے…

بھارتی شائقین کرکٹ نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی جیت کے خواہشمند

روٹرڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے نیدرلینڈز کے خلاف میچز میں بھارتی شائقینِ کرکٹ بھی پاکستان کی جیت کے خواہشمند ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں بھارتی شائقینِ کرکٹ کو بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی محبت اور حمایت کا…

آئی ایم ایف کو پیٹرولیم پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیٹرولیم پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو بجھوائے گئے اظہارِ آمادگی کی تفصیلات…

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی میں نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے یوم آزدی کے موقع پر دبئی میں گرینڈ اوورسیز کلب کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی میں نشستیں مختص کی…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ چار سالوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کر دیا۔سال 2023 سے 2027 کے دوران آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، اس دوران انگلینڈ، نیوزی…

شہباز گل پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گِل جو سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کا چیف آف اسٹاف تھا اس کو اٹھایا گیا، تشدد کیا گیا اس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما…

دو دن کے ریمانڈ اور 2 دن کی جیل میں کیوں زلزلے آرہے ہیں، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ دو دن کے ریمانڈ اور دو دن کی جیل میں کیوں زلزلے آرہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کیا عمران خان نے اپنے چیف آف…

براعظم کیسے وجود میں آئے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

ہمارے نظام شمسی میں زمین واحد سیارہ ہے جس پر براعظم موجود ہیں۔ سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ زمین پر موجود یہ برِاعظم شہابی پتھروں کے زمین سے ٹکرانے کے نتیجے میں وجود میں آئے۔زمین پر سات براعظم موجود ہیں، جو کرہ ارض کا کُل 30 فیصد سے…

مون سون کی زیادہ بارشوں کا سبب کیا ہے؟

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ تین سال کے دوران بحرالکاہل کا درجۂ حرارت معمول سے کم رہ رہا ہے، کم درجۂ حرارت میں لانینا فیز ایکٹو ہوتا ہے جس سے مون سون بارشیں اچھی ہوتی ہیں۔سردار سرفراز کے مطابق لانینا کے دوران پاکستان،…

سرینا ولیمز ایک اور ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئیں

امریکی ٹینس لیجنڈ سرینا ولیمز یو ایس اوپن سے پہلے ایک اور ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئیں، برطانیہ کی ایما راڈوکینو نے سنسناٹی اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے دی۔امریکا میں جاری سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں سرینا ولیمز اور…

شہباز گِل پر تشدد عمران خان کیخلاف بیان لینے کی کوشش ہے، اسد عمر

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز گِل پر تشدد کرکے عمران خان کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بتایا کہ شہباز گِل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ ٹھیک ہیں، انہیں…

چین میں گرمی کی لہر نے انڈوں کی قیمتیں بڑھا دیں

چین میں گرمی بڑھتے ہی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چین میں گرمی میں اضافے کے بعد مرغیاں کم انڈے دے رہی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ…