جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج  کیا تھا۔ …

بلوچستان سیلاب: وزیر اعلیٰ KPK کی متاثرین کو امداد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان نے بلوچستان سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔خیبر پختو نخوا حکومت کی جانب سے امدادی سامان کے 32 ٹرک سیلاب متاثرین کو بھیجے جائیں گے۔امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، ایک…

کل کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے، عطا اللّٰہ تارڑ کا مطالبہ

رہنما ن لیگ عطا اللّٰہ تارڑ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ہونے والے گزشتہ روز کے الیکشن کو کالعدم قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عطا اللّٰہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ق لیگ نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کر لیا…

برازیل اور اسپین میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت

برازیل اور اسپین میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منکی پاکس میں مبتلا برازیل سے تعلق رکھنے والا 41 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے بعد ہلاکت کی خبر اسپین سے سامنے آئی ہے۔برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری…

نیپرا کے چیئرمین بھی کے الیکٹرک سے ملے ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نیپرا کے چیئرمین بھی کے الیکٹرک سے ملے ہوئے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے…

PTI کو مہنگائی کا طعنہ دینے والے اب خود مہنگائی کر رہے ہیں: شوکت ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مہنگائی کا طعنہ دینے والے اب خود مہنگائی کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دور میں مہنگائی 40 فیصد کے قریب ہے۔شوکت ترین نے…

عمران خان کی10مقدمات میں ضمانت منظور

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 10 مقدمات میں ضمانت منظور  کر لی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس پر سماعت ہوئی۔عمران خان 11 مقدمات میں…

سندھ بارشیں، پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب ڈینگی وائرس پھیلنے لگا

سندھ بھر میں حالیہ موسلادھار بارشوں اور وقت پر برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جن میں سب سے زیادہ تعداد کراچی کے…

وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف جھل مگسی کا دورہ کریں گے، وزیراعظم متاثرین کے ریسکیو، ان کی ریلیف اور بحالی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیں…

بند کمروں میں جو فیصلے ہوا کرتے تھے اب نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت آئے گی، بند کمروں میں جو فیصلے ہوا کرتے تھے اب نہیں ہوں گے۔فوادچوہدری نے موجودہ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف سی…

برطانوی اخبار کی خبر پر کے الیکٹرک کا ردعمل

کے الیکٹرک ترجمان عمران رانا نے برطانوی اخبار کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن سے شائع ہونے والے اخبار کی خبر کا بغور جائزہ لیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ خبر میں کے الیکٹرک پر الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔عمران رانا نے کہا کہ…

بھارت، منکی پاکس کا پہلا مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگیا

منکی پاکس کا شکار ہونے والا پہلا بھارتی مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو گیا ہے۔بھارتی ریاست کیرالہ کی وزیرِ صحت وینا جارج کے مطابق بھارت میں منکی پاکس کا سب سے پہلا کیس کیرالہ میں سامنے آیا تھا جس کا ترواننت پورم کے مقامی سرکاری میڈیکل کالج…

وفاقی کابینہ: لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سگریٹس، چاکلیٹ، جوسز، کارپیٹس، کاسمیٹکس اور ٹشو پیپرز کی…

کراچی: شاہین کمپلیکس چوک پر زیر زمین سیوریج لائن بیٹھ گئی

کراچی میں مصروف ترین مقام شاہین کمپلیکس چوک پر زیر زمین سیوریج لائن بیٹھ گئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شاہین کمپلیکس چوک سے عام گاڑی گزرنے پر گڑھا پڑا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ضیاء الدین احمد روڈ کی طرف جانے والی 72 انچ قطر کی لائن بیٹھنے…