جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شہباز گِل کی گرفتاری، عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے شہباز گِل کی گرفتاری کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز گِل کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے…

شہباز گِل کی گرفتاری، عمران و شیخ رشید کی مذمت

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو گرفتار کرنے کی سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گِل کو…

بھارت: پلاسٹک بیگ جمع کروانے پر سستا پیٹرول

بھارتی ریاست راجستھان میں پیٹرول پمپ مالک نے پلاسٹک کی تھیلیاں جمع کرنے کے عوض سستا پٹرول دینے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اشوک کمار نامی پیٹرول پمپ کے مالک نے یہ پیشکش پلاسٹک شاپر کے استعمال کے باعث بڑھتی آلودگی سے…

کراچی، تین تلوار سگنل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی واردات، دلیر شہری نے ویڈیو بنا لی

کراچی کے مصروف ترین پوش کاروباری علاقے کلفٹن میں تین تلوار سگنل پر موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے کار میں سوار شہری کو سرعام لوٹ لیا اور پلک جھپکتے ہی فرار ہو گئے۔ملزمان کے عقب میں موجود موٹر سائیکل سوار دلیر شہری کی موبائل فون سے بنائی…

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے: صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ایک بیان کے ذریعے اُنہوں نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ…

کامیڈین نادر علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

معروف پاکستانی یوٹیوبر، پرینگسٹر، کامیڈین و میزبان نادر علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم یو ٹیوب پر پوڈ کاسٹ پر سیکڑوں معروف شخصیات کے انٹرویوز کرنے والے کامیڈین نادر علی کے ہاں 9 محرم الحرام یعنی گزشتہ روز بیٹے کی…

12 ہزار سال پُرانے انسانی قدموں کے نشانات دریافت

امریکی ریاست یوٹاہ کے ایئر فورس بیس کے قریب سے 12 ہزار سال پُرانے انسانی قدموں کے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورنیل ٹری رِنگ لیبارٹری کے محقق تھامس اربن اور ان کے ساتھی ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈیرون ڈیوک نے ان نقوش کی…

جاپان: پالتو جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے منفرد پنکھے متعارف

دنیا بھر میں گرم موسم کی شدت بڑھ گئی ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے جاپان میں کتوں اور بلیوں کے لیے منفرد پنکھے تیار کرلیے گئے ہیں۔ان ویئر ایبل پنکھوں کا مقصد پالتو جانوروں کو آسمان سے برستی آگ سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔بیٹری پر چلنے والا 80…

کراچی: بلدیہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا آغاز

شہرِ قائد کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن اور اس کے اطراف میں بارش شروع ہو گئی ہے۔کراچی شہر کو مسلسل بادلوں نے اپنے نرغے میں لے رکھا ہے، جہاں بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں بارش برسانے والے…

شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز گِل کے…

پی ٹی آئی ملکی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ملکی اداروں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ بلوچستان کے علاقے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاک…

پرویز الہٰی کی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔چوہدری پرویز الہٰی نے جدید کیمروں سے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی جائزہ لیا۔ملک بھر…