جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 80 پیسہ مہنگا ہوکر 214 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 215…

بلدیاتی انتخابات پر حکمِ امتناع کیلئے MQM کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر حکمِ امتناع کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دورانِ سماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وکیل فروغ نسیم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کا شیڈول…

مہنگائی کے باعث MQM نے ہمیں چھوڑا تھا، کیا مہنگائی کم ہوئی؟ علی زیدی

پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہم سے ایم کیو ایم نے کہا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سےچھوڑ رہے ہیں، اب کیا ہوا، کیا مہنگائی کم ہو گئی؟ علی زیدی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کیا ایم کیو ایم کے دفاتر کھلے، گورنر…

حنا پرویز بٹ نے ن لیگ کی ہار کھلے دل سے تسلیم کر لی

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے تحریکِ انصاف کی جیت اور ن لیگ کی ہار پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔پنجاب میں ضمنی الیکشن سے کچھ دن قبل ہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ’روندو‘ قرار دینے والی…

انگلش کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد نے پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفد نے ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ای سی بی کی سیکیورٹی کے وفد نے پاکستانی حکام سے سیکیورٹی…

آصف زرداری کیخلاف واٹر سپلائی ریفرنس، 4 اگست تک ملتوی

احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی احتساب عدالت…

ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد پنجاب میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری

پنجاب میں گزشتہ روز 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہو گیا۔ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 178 ہو…

لاہور: درجنوں ای چلان والی گاڑی پکڑی گئی، 24 ہزار جرمانہ

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے درجنوں ای چالان والی گاڑی پکڑ کر کاغذات قبضے میں لے لیے۔سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق ایک گاڑی کو پکڑ لیا گیا جس پر کئی درجن ای چالان تھے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور پر 24 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے اس سے کاغذات…

تربیلا ڈیم: پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا

واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 52 ہزار 500، اخراج 1 لاکھ 44 ہزار 700 کیوسک ہے، جبکہ پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان واپڈا نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25…

جاری کیے گئے بیان سے ہمارا کا کوئی تعلق نہیں، صدر سپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت کھونے کے اعلامیے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ موجودہ حکومت کو…

گال ٹیسٹ کا تیسرے دن، سری لنکا کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسری اننگز میں میزبان ٹیم ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔سری لنکا کی تیسرے کے کھیل کے آغاز میں دوسری وکٹ گر گئی تھی لیکن اس کے بعد  اوشادہ فرنینڈو…

تحریکِ انصاف کی جیت پر عمران خان کے ہمشکل کا جشن

گزشتہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ضمنی انتخابات کے جیسے ہی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آنے لگے میمرز…

بل گیٹس نے اپنی ساری دولت عطیہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

معروف ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ کے سی ای او بل گیٹس نے اپنی تمام دولت عطیہ کرنے اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق بل گیٹس کی دولت کی مجموعی مالیت تقریباً 113 بلین ڈالرز ہے اور وہ…

بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک، درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کی سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست کی سماعت…

لاہور، چھت پر سوئے میاں بیوی کا قتل، ملزم فرار

صوبۂ پنجاب کے شہر لاہور میں چھت پر سوئے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔لاہور کے علاقے شادی پورہ میں میاں بیوی کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق ملزم یاسر سیڑھی لگا کر چھت پر چڑھا اور میاں بیوی پر فائرنگ کر کے فرار…