جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، دھرنا: اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے فورس مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ یا دھرنے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے فورس مانگ لی۔اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ یا دھرنے کے معاملے پر صوبوں سے سیکیورٹی فورسز کے 30 ہزار اہلکار مانگے…

وزرا کیخلاف مقدمہ، وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس لے لیں

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لیں، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق دو…

انگلینڈ کی ٹیم بھی فلڈ ریلیف کیلئے عطیہ دے رہی ہے، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی فلڈ ریلیف کے لیے عطیہ دے رہی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ 17 سال بعد انگلینڈ ٹیم کا پاکستان آنا تاریخی موقع ہے، میں ذاتی طور پر ٹیم کے…

محمد رضوان نے بابر اعظم کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 2000 رنز مکمل کرلیے۔ انہوں نے 52 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرکے بابر اعظم کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر مشترکہ طور پر تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے…

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا انگلینڈ کو 159 رنز کا ہدف

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو…

دوسروں پر الزام لگانے والے عمران خان اقتدار کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت کرتے ہیں، شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر اسٹیبلشمنٹ کی نرسری میں پرورش کا الزام لگاتے ہیں لیکن وہ خود اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت کرتے ہیں کہ ان کو واپس حکومت میں لائیں۔ ایک بیان میں شیری رحمان نے…

دنیا میں ہر 4 سیکنڈ میں ایک شخص بھوک سے مر رہا ہے، اقوام متحدہ میں این جی اوز کا خط

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا بھر کی سماجی تنظیموں کی جانب سے کھلا خط جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر 4 سیکنڈ میں ایک شخص بھوک سے مر رہا ہے۔ سماجی تنظیموں نے کہا کہ دنیا میں روزانہ 19 ہزار 700 افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔…

شام میں جہادی بھیجنے کے الزام میں تیونس کے سابق وزیراعظم گرفتار

تیونس کی انسداد دہشتگردی پولیس نے سابق وزیراعظم علی لارید کو شام میں جہادی بھیجنے کے الزام پر گرفتار کرلیا۔سابق وزیراعظم کے وکیل کا کہنا ہے کہ علی لارید کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔علی لارید اپوزیشن جماعت حرکت النھضہ کے سینئر عہدیدار…

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو ’بلف ماسٹر‘ قرار دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ’بلف ماسٹر‘ قرار دیا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف عمران خان کے بیان کا ایک ہی جواب ہے،’پاس کر…

ڈاکٹر صاحب گل برطرفی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل عہدے سے برطرفی کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔ڈاکٹر صاحب گل نے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔سابق ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے…

عہدے سے برطرفی: طاہر اشرفی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سابق چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر اشرفی نے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ انصاف کے تقاضوں کو بالائےطاق رکھ کر عہدے سے ہٹانے کا…

ڈپٹی کمشنرز اسکولوں میں قیام پذیر سیلاب متاثرین کو خیمہ مراکز منتقل کریں، سکریٹری اسکول ایجوکیشن

سکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ اسکولوں میں قیام پذیر سیلاب متاثرین کو خیمہ مراکز میں منتقل کریں۔ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلے میں غلام اکبر لغاری نے کہا کہ بارش اور  سیلاب کی…

ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے کم ذمہ دار بدترین نتائج کا سامنا کر رہے ہیں، انتونیو گوتیرس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے کم ذمہ دار اس کے بدترین نتائج کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں افتتحاحی خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ ہمیں…

پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جوز بٹلر کی جگہ معین علی انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے…

آبادی میں اضافہ انتہائی خطرناک ہے، قومی کمیشن بنایا جائے، خورشید شاہ

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس مسئلے پر قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعظم کو لکھے گئے اپنے خط میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی…