جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، 15 کھلاڑیوں کے ساتھ 5 اسٹینڈبائی پلیئرز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کی قیادت داسون شناکا کریں گے۔اسکواڈ میں گوناتھلاکا، نسانکا، کوشل مینڈس،…

لبنان میں کھاتے داروں کے رقوم نکالنے کیلئے بینکوں پر حملے

لبنان میں کھاتے داروں نے اپنی ہی رقوم نکالنے کیلئے مختلف بینکوں پر حملے شروع کردیے ہیں۔ بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق کھاتے داروں کے حملوں کے بعد بینکوں نے کام معطل کردیا۔ واضح رہے کہ لبنان میں 2019 میں اقتصادی بحران کے باعث بینکوں سے…

وزیر اعظم شہباز شریف کی امام بخاری کے مزار پر حاضری

وزیر اعظم شہباز شریف نے امام بخاری کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند میں موجود ہیں۔مزار پر حاضری کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع…

اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 21-2020 جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 21-2020 جاری کر دی۔ترجمان اوگرا کے مطابق مالی سال 21-2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا۔انہوں نے کہا کہ اوگرا نے نامساعد حالات کے باوجود ایک ٹیم کی…

سلیقے سے کپڑے تہہ کرنے والے بچے کی ویڈیو وائرل

کپڑے تہہ کرنا، استری کرنا بچوں بڑوں سبھی کو بعض اوقات بوجھ سا لگتا ہے، چھوٹے بچوں کے کپڑے ان کے والدین ہی سلیقے سے تہہ کرکے الماری میں رکھتے ہیں۔لیکن ایک بچے کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک کارڈ بورڈ کی مدد سے نہایت…

کیا کالعدم ٹی ٹی پی کے ہاتھ افغان طالبان کے ساتھ جڑے ہوئے نہیں؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) اجلاس میں ایک اعلیٰ عہدیدار کا قیاس…

انگلش کھلاڑیوں کو پاکستان کی روایتی نان پسند آگئی

کراچی میں موجود انگلش کرکٹرز نے اپنی ہوٹل میں مصروفیات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔انگلش کرکٹرز نے ہوٹل میں ملکی اور غیر ملکی پکوان انجوائے کیے، مہمان کھلاڑیوں کو پاکستان کی روایتی نان پسند آگئی۔مہمان کھلاڑی ہوٹل میں…

پشاور میں 23 سال کی لڑکی کا پراسرار قتل

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 23 سال کی لڑکی کا پراسرار قتل ہوا ہے، مسخ شدہ لاش ملنے پر لواحقین سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے سڑک پر میت رکھ کر دھرنا دے دیا۔احتجاج کے باعث کوہاٹ روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگیا، مظاہرین نے ملزمان کی…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کم ہوئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 850 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 728 روپے کم…

ہرشیل گبز کا بابر اعظم کی بیٹنگ پر تبصرہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشیل گبز نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم کی بیٹنگ پر تبصرہ کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہرشیل گبز نے کہا کہ اگر بابر اعظم اپنے انداز میں اٹیکنگ آپشن کو شامل کرلیں تو…

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے

ادارہ شماریات اسلام آباد نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.19 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار مجموعی شرح 40.58 فیصد رہی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں…

سزا پوری ہونے کے باوجود 5 سال سے قید برمی منشیات اسمگلر کو اس کے ملک بھیج دیا گیا

سزا پوری ہونے کے باوجود 5 سال سے قید برمی منشیات اسمگلر کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔منشیات اسمگلنگ کیس میں قید برمی شہری ’ابراہیم کو کو‘ کو 5 سال بعد بالآخر اس کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔ برمی منشیات اسمگلر پاکستان میں سزا مکمل ہونے کے باوجود…

پولیس کو مطلوب مجرم تھانے میں ملازمت کی درخواست لے کر پہنچ گیا

ایک 40 سالہ شخص کو جنوبی افریقا کا بےوقوف ترین مجرم کہا جا رہا ہے جو ’مطلوب ملزمان‘ کی فہرست میں ہونے کے باوجود ملازمت کی تلاش میں تھانے چلا گیا۔تھامس نکوبو پچھلے 7 سال سے پولیس کو چکمہ دے رہا تھا، ملزم نے 2015 کے دوران ڈلیوری بوائے کے…

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر مشاورت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت  شروع کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد…

یوکرین، 440 سے زائد لاشوں کی اجتماعی قبر کا انکشاف

یوکرین کی جانب سے روس سے جنگ کے بعد دوبارہ قبضے میں لیے گئے خارکیف کے شہر ازیوم سے 440  سے زائد لاشوں کی ایک اجتماعی قبر ملی ہے۔گزشتہ روز یوکرین کے ایک علاقائی پولیس اہلکار کا میڈیا سے گفتگو کے دوران بتانا تھا کہ یہ شہر روسی فوج سے واپس…