جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

قومی اسمبلی اجلاس: غیرمتعلقہ شخص اسمبلی ہال میں داخل

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران غیرمتعلقہ شخص اسمبلی ہال میں داخل ہوگیا۔پینل آف چیئرمین نے غیر متعلقہ شخص کے بارے میں کہا کہ سیکیورٹی چیک کرے یہ آدمی کون ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اس شخص کو اسمبلی ہال سے باہر پھینک دیں۔پارلیمنٹ میں…

کل عمران خان رنگ روڈ کا فراڈ مان گئے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان رنگ روڈ کا فراڈ مان گئے ہیں۔ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیا وزیراعظم عمران خان نام کسی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا گیا؟انہوں نے کہا کہ…

پاکستان میں گزشتہ مالی سال حیران کن معاشی بہتری ہوئی، عالمی بینک

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال میں حیران کن معاشی بہتری ہوئی ہے۔ ورلڈ بینک نے عالمی اقتصادی امکانات پر اپنی رپورٹ جاری کردی۔اسلام آباد عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50...اس رپورٹ میں کہا گیا ہے…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 300 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 25 ہزار 700روپے ہوگئی ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام…

سندھ میں کورونا وائرس کے 1648 نئے کیسز

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1648 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کے باعث کسی کی جان نہیں گئی۔ کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے یومیہ بیان پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 219 نمونوں کی جانچ کی…

کراچی: کلفٹن شون سرکل پر فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا

کراچی میں کلفٹن شون سرکل انڈر پاس کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مقتول شون سرکل کے قریب بینک سے رقم نکال کر اپنی گاڑی کی جانب جارہا تھا۔پولیس کے مطابق جیسے ہی وہ اپنی گاڑی کےقریب پہنچا تو موٹر…

کراچی: بن قاسم ٹاؤن میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد قتل

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ زاہد بی بی اور مرد کی شناخت 26 سالہ ولی رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔کراچی میں کلفٹن شون سرکل انڈر پاس کے…

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق  عمران خان کے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔ترجمان کے مطابق…

مکہ ٹیرس کیس،ڈیمولیشن آفیسر 14 جنوری کو رپورٹ کیساتھ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس سے غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈیمولیشن آفیسر کو 14 جنوری کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا، ریمارکس میں کہا کہ ساڑھے 6 اور 7فٹ تعمیرکو توڑنا ہے کتنا ٹائم لگے گا؟۔مکہ ٹیرس سے…

شہباز شریف مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے

مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز…

پیٹرول اور اشیائے خورونوش والے ٹرکوں کو مری میں داخلے کی اجازت

پیٹرول اور اشیائے خورونوش والے ٹرکوں کو مری میں داخلے کی اجازت مل گئی۔ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ٹریفک پولیس مری کو احکامات جاری کردیے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ10وہیل ٹرکوں کے مری میں داخلہ کے اوقات رات11 بجے کے بعد ہوں گے۔سیاحوں کے مری…

سندھ مکران کیلئے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی، محکمۂ موسمیات

محکمۂ موسمیات پاکستان نے وضاحت جاری کی ہے کہ اس کی جانب سے سندھ مکران ساحل پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔محکمۂ موسمیات کا اپنے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ رات گوادر کے ساحل پر آئے زلزلے کے بعد سے کوئی سونامی…

’اب ہوگا صاف کراچی‘ ہمارا سلوگن ہے، ناصر حسین

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ’اب ہوگا صاف کراچی‘ ہمارا سلوگن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کچرا ٹھکانے لگانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں گھروں سے کچرا اٹھانے…