جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غیر مقامیوں کو ووٹ کا حق دینا الیکٹورل جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ہے، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر مقامیوں کو اسمبلی الیکشن میں ووٹ کی اجازت دینا الیکٹورل جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے مترادف ہے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب…

ایپل کے 100 ملازمین فارغ، ٹیکنالوجی سیکٹر نئی ملازمتیں روکنے والا ہے، ماہرین

جدید ٹیکنالوجی کے آلات بنانے والی کمپنی ایپل نے حال ہی میں اپنے 100 غیر مستقل ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔بلومبرگ نیوز کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ٹیکنالوجی سیکٹر نئی بھرتیاں روکنے والا ہے۔رواں سال میٹا، ایمیزون، الفابیٹ،…

ماضی کی دہشت گردی میں ملوث ملزم سی ٹی ڈی کے ہاتھوں پاک کالونی سے گرفتار

سندھ پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے عملے نے پاک کالونی میں کارروائی کرتے ماضی کی دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے ملزم فہیم عرف 15 کی گرفتاری سی ٹی ڈی انویسٹی…

پاکستان کی طرح بھارت کو بھی اپنی مصنوعات برآمد کرنا چاہتے ہیں، افغان وزیر خارجہ

افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیرخارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کی طرح بھارت کو بھی اشیا کی برآمدات کا متمنی ہے، طالبان تمام ملکوں سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ قندھار میں قبائلی رہنماؤں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے…

متحدہ عرب امارات کے صدر کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو بیٹے کی منگنی پر مبارکباد

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے فون کرکے اردن شاہ عبداللہ دوم کو ان کے بیٹے شہزادہ حسین بن عبداللہ کی منگنی کی مبارکباد دی ہے۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان نے شاہ اردن کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا…

2030 تک بھارتی بالغ کروڑ پتیوں کی تعداد 60 لاکھ سے زیادہ ہوجائے گی، رپورٹ

امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ نے ایک عالمی شہرت یافتہ بینک کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2030 تک بھارت میں بالغ کروڑ پتی (کم از کم ڈھائی لاکھ امریکی ڈالرز کے مساوی رقم) افراد کی تعداد 60 لاکھ سے زیادہ ہوجائے گی جو کہ اس کی…

اردن کے شاہی خاندان کی ہونے والی بہو کون ہیں؟

رجوہ خالد بن مصعید کی منگنی اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ سے ہوئی ہے، حسین بن عبداللّٰہ مستقبل میں ملک کے بادشاہ ہوں گے۔اردن کے شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی اس پرمسرت موقع پر لی گئی تصاویر شیئر کی گئیں۔منگنی کی رسم سعودی…

اسکاٹش کرکٹ کلب کا پاکستان کے جشن آزادی پر کرکٹ میچ

پاکستان کی آزادی کی سالگرہ کے 75 برس مکمل ہونے پر جہاں پاکستان بھر میں بھرپور انداز میں جشن منایا گیا وہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کھل کر کیا۔ ایسے میں اسکاٹ لینڈ میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے کرکٹ میچ…

بارش کی پیشگوئی، کراچی میں آج تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے کہا ہے کہ شہر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز کل بند رہیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی…

حیدرآباد میں آج عام تعطیل کا اعلان

حیدرآباد میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی کے زیادہ بارش والے اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر فواد سومرو نے کہا ہے کہ شہر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز…

پی ٹی آئی جلسے کیلئے لیاقت باغ میں برسوں پرانے درختوں کی کٹائی

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے21 اگست کو ہونے والے جلسے کے لیے برسوں پرانے درختوں کی کٹائی شروع کردی گئی۔پی ایچ اے اہلکار کا کہنا ہے کہ درخت فٹ ہاتھ پر رکاوٹ کا باعث ہیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ لیاقت…

پلاسٹک کی تھیلیوں پر دو ماہ کیلئے پابندی، کمشنر کراچی

کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کی فروخت اور بنانے پر پابندی لگا دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں سے برساتی نالوں اور سیوریج کا نظام شدید متاثر ہوتا ہے۔کمشنر نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی دو ماہ کے…

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ون آن ون  ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور  اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال…