پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

دو ارب روپے ساہیوال کے گاؤں میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پہنچائے، گرفتار ملزم کا بیان

سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبےمیں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے زیرحراست ڈرائیور نے ہم انکشاف کیا ہے۔

گرفتار ملزم کے مطابق کیش ساہیوال کے گاؤں میردار میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پہنچایا۔

اینٹی کرپشن پولیس نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے زیر حراست ڈرائیور وزیر بگٹی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کیش 3 گاڑیوں میں کارٹن میں بھر کے پولیس گارڈز کی حفاظت میں منتقل کیا۔

اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے انکشاف کے بعد ڈی سی کے مزید 2 پولیس گارڈز کو حراست میں لے لیا ہے۔

پیر کو سماعت کے بعد اینٹی کرپشن عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو مزید 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اسسٹنٹ منیجر سندھ بینک تابش شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی۔

ایم 6 موٹروے منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں زیرحراست ڈپٹی کمشنر کے پرنسپل آفیسر اکاؤنٹنٹ، گارڈز اور ڈرائیور سمیت 6 افراد سے تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.