جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شہری پر اہلکاروں کا تشدد، ایڈیشنل آئی جی نے رپورٹ مانگ لی

کراچی میں قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری پر شدید تشدد کیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کو انکوائری کی ہدایت کی ہے۔قائدآباد فلائی اوور کے نیچے 4 ٹریفک پولیس اہلکاروں…

کراچی: این اے 245 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا۔ انتخابی دنگل میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔این اے 245 پر پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہوگئے ہیں۔ضمنی الیکشن میں 5 لاکھ 15ہزار…

(ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی خضر کھگہ کی گرفتاری کیلئے چھاپا

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خضر کھگہ کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا ہے۔پولیس چھاپے کے وقت ساہیوال سے لیگی رکن اسمبلی لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود نہ تھے۔عطا اللّٰہ تارڑ نے پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے…

عمران خان نے مان لیا وہ سلیکٹڈ تھے، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود قبول کرلیا کہ وہ سلیکٹڈ تھے، وہ اپنا گند کسی اور پر ڈالنا چاہتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ، میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ…

ابراج گروپ کے 5 اکاؤنٹس منجمد کرنے کی کارروائی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مبینہ منی لانڈرنگ کے لیے مشتبہ ابراج گروپ کے 5 اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے آگے بھیج دیے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان پانچوں اکاؤنٹس سے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ ہوئی، اس سلسلے میں رپورٹ اسٹیٹ بینک…

یو این سیکریٹری جنرل، ترک اور یوکرینی صدور کی ملاقات

یوکرین میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، ترک اور یوکرینی صدور کے درمیان سہ فریقی ملاقات ہوئی۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتریس اور صدر زیلنسکی سے یوکرین تنازع ختم کرنے، قیدیوں کے تبادلے اور اناج برآمدگی معاہدے سے پیدا…

طبی بورڈ نے شہباز گل کو تندرست، صحت مند اور مکمل فٹ قرار دیدیا

پمز اسپتال کے طبی بورڈ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو تندرست، صحت مند اور مکمل فٹ قرار دے دیا۔میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کے 10 ٹیسٹ اور 6 ایکسرے کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے…

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ہفتوں بعد اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ہفتے مسلسل گراوٹ کے بعد پہلا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے…

ضلع جنوبی کی کوئی پولیس موبائل اسد عمر کے گھر نہیں گئی، پولیس حکام

کراچی کے ضلع جنوبی کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہماری کوئی پولیس موبائل اسد عمر کے گھر نہیں گئی۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا تھا کہ گھر پر پولیس موبائل آئی تھی، اس بیان پر پولیس حکام نے ردعمل دیتے ہوئے ایسے کسی بھی واقعے کی تردید کی…

معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کے بھائی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کے بھائی کو ڈاکوؤں نے پاسپورٹ اور رقم سے محروم کردیا، وہ عمرے پر جانے کی تیاری کررہے تھے۔معاذ صفدر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ساتھ بہت برا واقعہ پیش آیا ہے، جس…

غیرضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد سے پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد سے پابندی اٹھالی، کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے 860 سے زائد اشیاء کی درآمد سے پابندی اٹھالی ہے۔19 مئی 2022 کو غیر…