جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مولانا طارق جمیل کی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عوام سے اپیل

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عوام سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت قوم کو توبہ کرنے کی ضرورت ہے، پورے ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ…

سیاسی جماعتیں سرگرمیاں معطل کرکے متاثرین سیلاب کی مدد یقینی بنائیں، شجاعت

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں، سیلاب کی تباہ کاریوں پر رنجیدہ ہوں، سیاسی جماعتیں اپنی سرگرمیاں معطل کرکے متاثرین سیلاب کی مدد یقینی بنائیں۔چوہدری شجاعت  نے بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو…

سندھ میں آج کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

سندھ میں بدھ کی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 119 ملی میٹر بارش سکرنڈ شہر میں ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ کو ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش…

بلوچستان میں پھر بارشوں کا سلسلہ شروع، متاثرین سیلاب کی مشکلات میں اضافہ

بلوچستان میں ایک بار پھر تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ چمن، کوژک ٹاپ، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، کوہلو، نصیر آباد، جعفر آباد اور صحبت پور میں پھر سے موسلا دھار بارشیں ہورہی ہیں۔ جس سے سیلاب متاثرین کی مشکلات…

شہزادی ڈیانا کے زیراستعمال گاڑی نیلامی کیلئے پیش

آنجہانی شہزادی ڈیانا کے زیراستعمال رہنے والی ایک سیاہ رنگ کی منفرد فورڈ گاڑی اس ہفتے نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔یہ گاڑی شہزادی ڈیانا نے 1985 سے 1988 تک استعمال کی تھی، نیلام گھر کے مطابق اس ماڈل کی یہ واحد گاڑی ہے جو سیاہ رنگ میں…

حیدر آباد، سکھر اور خیرپور سمیت مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب، متاثرین امداد کے منتظر

سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،  حیدرآباد میں نشیبی علاقے، شاہراہیں اور درجنوں کالونیاں ایک بار پھر ڈوب گئیں۔موسلا دھار بارشوں کے باعث نواب شاہ ایئرپورٹ بند کردیا گیا۔ سکھر میں گھروں میں محصور شہریوں کو…

فضل الرحمان کا عمران خان کو ملکی سیاست سے نکالنے کا عزم

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ملکی سیاست سے نکالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی فنڈنگ سے متعلق اب…

عمران خان کو این اے 108پنجاب اور 118سندھ سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدوحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے این اے108فیصل آباد اور این اے 118ننکانہ صاحب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر کے انہیں دونوں حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑنے…

جماعت اسلامی کا انتخابی التوا کیخلاف الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے اور عدالتی کارروائی کا اعلان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئینی ، جمہوری اور قانونی طور پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف زبردست تحریک چلائیں گی۔  جمعہ کے روز الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر…

اب کن میڈلز پر نظر ہے؟ ارشد ندیم نے اہداف بتادیے

پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم نےایشین گیمز، اولمپکس اور ورلڈ چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے کو ہدف قرار دیا ہے۔کامن ویلتھ اور اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کی شکست کے بعد میں نے بہت…

بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف احتجاج کے علاوہ عدالت بھی جائیں گے، جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے ایما پر شرمناک فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کریں گے اور عدالت میں بھی جائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ…

شیف کی بنائی گئی ایسی شارک جسے آپ کھانا پسند کریں گے

سوشل میڈی پر ہر روز سیکڑوں کی تعداد میں نت نئی اور دلچسپ ویڈیوز ہمارے سامنے سے گزرتی ہیں، انہیں میں سے ایک ویڈیو ایک شیف کی ہے جس نے کھانے کے لیے شارک تیار کی ہے۔ جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا ہے اب آپ کو کوئی عام مچھلی نہیں بلکہ شارک…

اسٹیٹ بینک کا بینکوں کے صدور کو فلڈ ریلیف سے متعلق مراسلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کمرشل بینکوں کے صدور کے نام مراسلہ جاری کردیا۔ایس بی پی کے مراسلے میں تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک نے مراسلے میں کہا کہ تمام بینک اپنی برانچوں پر…

برطانیہ: نوجوانوں کا فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر دھاوا، برگر اور مشروبات لے اڑے

برطانیہ میں درجنوں نوجوانوں نے میکڈونلڈز ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا، برگر اور مشروبات لے کر فرار ہوگئے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 14 سے 16 سال کے 50 نوجوانوں نے ناٹنگھم کے علاقے میں میکڈونلڈ ریسٹورنٹ پر اتوار کی رات 9 بجے حملہ کیا۔20 حملہ…