جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یوسف رضا گیلانی کا پیکا قانون عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف گیلانی کا پیکا قانون عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتےہوئے کہنا ہے کہ پیکا قانون کو مسترد کرتے ہیں،17 کو سینیٹ کا اجلاس تھا، 18 کو آرڈیننس پیش کردیا، یہ قوانین بنا کر اپنے مخالفین کو ڈرانا چاہتے ہیں، ڈریکونین…

دوسرے شہروں کے ملزمان کراچی میں وارداتیں کرتے ہیں، کراچی پولیس چیف

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں سے آکر ملزمان کراچی میں وارداتیں کر کے روانہ ہوجاتے ہیں، اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے 3 حکمت عملیاں بنائی گئی ہیں۔غلام نبی میمن نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8…

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان کیوں اہم ہے؟ بین ڈنک نے بتادیا

آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کا کہنا ہے کہ آسٹریلین ٹیم کا پاکستان آنا، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کافی ضروری ہے۔آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کیلئے بڑی ٹیموں کا اووے سیریز کھیلنا اہم ہے، بطور کرکٹ …

محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔جج محمد علی وڑائچ کے سامنے محسن بیگ کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا، ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل…

وسیم اکرم نے PCB ہال آف فیم میں شامل ہونے پر کیا کہا؟

پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اپنے ملک کی خدمت کرنا ایک بہت بڑی نعمت ہے اور ہال آف فیم کے ساتھ اس کا اعتراف ایک بہت بڑی پہچان…

بھارتی شہری کے پیٹ سے شیشے کا ثابت گلاس نکال لیا گیا

پڑوسی ملک بھارت میں آئے دن عجیب و غریب واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں، اب حال ہی میں وہاں ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے شیشے کا ثابت گلاس نکال لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں ایک 55 سالہ شخص کو شدید قبض اور پیٹ…

عابد علی نے باقاعدہ رننگ کا آغاز کر دیا

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹر عابد علی نے باقاعدہ رننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرکئے گئے پیغام میں عابد علی نے کہا ہے کہ ہارٹ سرجری کے بعد دوبارہ مکمل رننگ شروع کر دی ہے، صحت کی مکمل بحالی کی طرف بڑھ رہا ہوں۔انہوں نے…

کراچی کنگز PSL سے باہر: بابر اعظم نے کیا کہا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن سے کراچی کنگز کے باہر ہونے پر کپتان بابر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ ان کا اسکواڈ اختتام اچھا نہیں…

ماسی ماں بیٹی نے بنگلے کا صفایہ کردیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13ڈی میں کام کرنے والی ماں بیٹی بنگلے سے طلائی زیورات اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئیں۔خواتین ملزمان نے گھر میں موجود افراد کو نشہ آور چائے پلا کر واردات کی۔پولیس کے مطابق 19 فروری کو پیش آنے والے واقعے کا…

اسماعیل راہو نے سندھ کے پانچ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کے انٹرویوز طلب کرلیے

تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی (صوبائی وزیر اسماعیل راہو) نے تین ماہ بعد سندھ کے پانچ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کے انٹرویوز منگل 22 فروری کو طلب کرلیے ہیں۔ سندھ کی تاریخ میں پہلی بار تلاش کمیٹی کے منتخب کردہ چیئرمین بورڈز کے امیدواروں…

پی ایس ایل 7: آخری میچ میں بھی کراچی کنگز کی شکست پر مداح پھٹ پڑے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کو اپنے آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کراچی کنگز کی کوئٹہ…

پانی اور خشکی پر چلنے والی اسپورٹس کار

پانی اور خشکی پر چلنے والی دنیا کی پہلی اسپورٹس گاڑی متعارف کرا دی گئی ہے۔ہوور کرافٹ طرز پر بنائی جانے والی کار کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے اور یہ رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی ۔ ہوور کرافٹ بجلی سے چلائی جائے گی، جو رفتار…