جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عمران خان کو لانگ مارچ میں لاشوں کی تلاش ہے، راناثناء اللّٰہ کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کچھ معلوم نہیں کب کس پر الزام لگا دے۔پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کو اپنی سیاست کے لیے لانگ مارچ میں لاشوں کی تلاش ہے۔انہوں نے کہا کہ…

اسلام آباد: ریڈزون کے داخلی راستوں کی بندش شروع ہوگئی

اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون کے داخلی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنا شروع کردیا۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ماضی کے متعدد جلسوں کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنماؤں سے وضاحت طلب کرلی ہے۔وفاقی حکومت کو رپورٹ موصول ہوئی ہے، جس میں خدشہ…

کراچی: ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس کے تمام ملزمان بری

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا پر تمام 6 ملزمان کو بری کر دیا۔اس سے قبل اے ٹی سی نے ملزمان اشتیاق اور عرفان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، سندھ ہائیکورٹ نے مقدمہ…

وفاق نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو تبادلے سے متعلق تیسرا لیٹر لکھ دیا

وفاقی حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو 3 دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔خط کے ذریعے وفاق نے غلام محمود ڈوگر کو 3 دن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔سی سی پی او لاہور کو تبادلے کے…

سائفر آڈیو انکوائری: شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو انکوائری کے معاملے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر بروز منگل کے لیے طلبی کا نوٹس…

سندھ میں اساتذہ کی تعیناتی کے معاملے پر شکایات، وزیر تعلیم برہم

سندھ کے وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ کی زیرصدارت اساتذہ کی بھرتیوں کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا۔ کراچی میں منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی 17684 خالی اسامیوں پر 15885 امیدواروں کو آفر لیٹر جاری کرنے کا…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 462 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 462 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 144 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 526 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 41 ہزار 116 رہی۔…

عمران خان کو انتخابات کی اتنی جلدی کیوں ہے؟ طلال چوہدری کا سوال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے استفسار کیا کہ عمران خان کو انتخابات کی اتنی جلدی کیوں ہے؟لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ جن کی مقبولیت ہوتی ہے وہ ڈرتے نہیں، پوچھنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ اتنے خوفزدہ کیوں…

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر ہتھوڑے سے حملہ

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور نے آج صبح پال پیلوسی پر اُن کی رہائش گاہ میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 82 سالہ پال پیلوسی کی حالت خطرے سے باہر…

عمران خان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں…

پاک۔آئرلینڈ ویمنز کرکٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی پاک۔آئرلینڈ ویمنز کرکٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیریز کے کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اور مرینہ اقبال کو شامل ہیں۔ویمنز سیریز کے…

میرا نام ہٹ لسٹ پر ہے اور مرنا قبول ہے، مشتاق احمد خان

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ میرا نام ہٹ لسٹ پر ہے اور مجھے مرنا بھی قبول ہے۔سوات میں سول سوسائٹی اور قومی جرگہ کے زیر اہتمام بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خطاب کیا۔سینیٹر…

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری، جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے  معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے یکم نومبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے…

یورپ: پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کی تیاریاں

یورپی پارلیمنٹ نے 2035 تک پیٹرول اور ڈیزل انجن گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کے لیے قانونی سازی کی منظوری دے دی۔پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کے مذاکرات کاروں نے یورپی کمیشن کی طرف سے پیش کردہ معاہدے پر رضامندی…

اب تک 300 سے زیادہ ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرا چکے ہیں، یوکرین

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک ایرانی ساختہ 300 سے زائد ڈرونز مار گرا چکا ہے۔دوسری جانب ایران مسلسل روس کو ڈرونز فراہمی کی یوکرینی اور مغربی رپورٹس کی تردید کر رہا ہے۔یوکرینی فضائیہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا ہے کہ…

کوئی بھی ہمارا لانگ مارچ نقب لگا کر ڈی فیوز نہیں کرسکتا، فیاض الحسن چوہان

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہمارا لانگ مارچ نقب لگا کر ڈی فیوز نہیں کرسکتا۔ مری روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اگلی جمعرات یا جمعہ کو راولپنڈی میں عمران خان کا استقبال کریں…

جیو نیوز کی ٹیم کراچی میں وقار اور خرم کے گھر پہنچ گئی

جیو نیوز کی ٹیم مقتول صحافی ارشد شریف پر فائرنگ کے وقت گاڑی میں موجود خرم اور اُس کے بھائی وقار کے گھر پہنچ گئی۔کینیا میں ارشد شریف پر فائرنگ کے وقت اُس گاڑی میں موجود خرم اور وقار کا تعلق کراچی سے ہے۔جیو نیوز نے دونوں بھائیوں کے کراچی…