جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نئی دلی میں فضائی آلودگی برقرار، غیر ضروری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ فضائی آلودگی کے پیش نظر غیر ضروری کاروں اور ٹرکوں کی نوئیڈا سے دلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اسموگ کے باعث دلی کے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری…

ٹوئٹر بلیو ٹک مصدقہ اکاؤنٹس، ادائیگی والی متنازع سبسکرپشن سروس کا آغاز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ’بلیو ٹک‘ والے مصدقہ اکاؤنٹس کے لیے ادائیگی والی متنازع سبسکرپشن سروس کا آغاز کردیا۔ ’بلیو ٹک‘ کے ماہانہ 8 ڈالر فیس ادا کرنے والے صارفین کو اپنی فیڈ میں کچھ سہولتیں ملیں گی جن میں کم اشتہارات بھی شامل…

بابر اعظم زبردست کارکردگی پر محمد حارث کے معترف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد حارث کی کھل کر تعریف کی۔میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آئندہ میچز میں ہم نے پوری کوشش کرنی ہے…

عمران نے ایکٹنگ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک نیا ڈرامہ رچایا گیا ہے، عمران نے ایکٹنگ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے…

سراج الحق فرائض کی ادائیگی کیلئے رہنمائی کریں: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فرائض کی ادائیگی کے لیے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق سے رہنمائی کی خواہش ظاہر کر دی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ…

تنزانیہ میں مسافر بردار طیارہ جھیل میں گرگیا، ہلاکتوں کا خدشہ

تنزانیہ کے بوکوبا ایئر پورٹ پر اترنے کی کوشش کے دوران مسافر طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں سوار 49 مسافروں میں سے بیشتر کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، امدادی کام جاری ہے۔حکام کے مطابق تنزانیہ کی نجی ہوائی کمپنی پریسجن…

ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر ڈینگی کا شکار

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے۔اہلِ خانہ کے مطابق خواجہ عمران نذیر کو ڈینگی سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔خواجہ عمران نذیر کے اہلِ خانہ نے ان کی صحت یابی کے لیے عوام سے دعا کی اپیل کی…

اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک، اسپیشل کمیٹی قائم

تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 14 رکنی اسپیشل کمیٹی قائم کر دی۔چیئرمین سینیٹ نے اسپیشل کمیٹی کو 30 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اس قائم ہونے…

میرے خلاف سب کچھ اسکرپٹ کے تحت کیا گیا، عمران خان

سابق وزیرِ اعظم و پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف سب کچھ اسکرپٹ کے تحت کیا گیا۔عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں صاف اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں…

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے گھوٹکی واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے کے علاقے میں پیش آئے واقعے کی آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا؟ ہر پہلو سے متعلق رپورٹ دیں۔ترجمان…

یورپین خارجہ امور کے سربراہ کی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقات متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے سر بانی یاس فورم 2022ء کے دوران ہوئی، جہاں یورپین یونین کے…

پنجاب: ڈینگی سے مزید 4 افراد کا انتقال

ملک کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے 4 افراد کا انتقال ہو گیا۔ڈینگی سے انتقال کرنے والے 2 افراد کا تعلق لاہور سے، 1 کا ملتان اور 1 کا راولپنڈی سے ہے۔سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق ان 4…

ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے زمبابوے کو باآسانی 71 رنز سے ہرادیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل مرحلے سے قبل آخری میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے شکست دے دی۔ میلبرن میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے زمبابوے کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم 115 پر پویلین…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلز: کون سی ٹیم کس کیخلاف کھیلے گی؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل مقابلے کون کونسی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے؟ اس کا فیصلہ ہوگیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں گروپ 1 سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ…

عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔عمران خان لاہور میں اپنے گھر زمان پارک میں قیام کریں گے۔واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں چند روز…

سندھ ٹیک ویلی کے تحت پہلی بین الاقوامی کانفرنس، زرعی ترقی پر گفتگو

صوبہ سندھ میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سندھ ٹیک ویلی۔ Sindh Tech Valley کے زیراہتمام سندھ اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ایک  کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ملک کے صنعتی مراکز اور سندھ کے زرعی علاقوں میں جدید خطوط پر…

گورنر سندھ کا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت سے ٹیلیفونک رابطہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان سندھ گورنر ہاؤس کے مطابق کامران ٹیسوری اور مولانا فضل الرحمان کی گفتگو میں موجودہ سیاسی…