جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری کا ملزم گرفتار

کراچی کے ضلع ایسٹ کی ٹیپو سلطان پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم سنتوش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کر لیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق یہ…

اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔سینئر سول جج اسلام آباد محمد شبیر نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا…

پیپلز پارٹی کو کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا: شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی عوام میں جڑیں اتنی گہری ہیں کہ کوئی بھی اسے ختم نہیں کر سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تاسیسں کے موقع پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا…

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کوئٹہ دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت دے دی۔وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پولیو اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنی جان…

کراچی: مسواک کی آڑ میں ہیروئن لندن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کوریئر کے ذریعے مسواک لندن بھیجنے کی آڑ میں ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں شارعِ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں لندن…

کوئٹہ: ٹرک کے قریب خودکش دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 27 زخمی

کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27…

وزیرِ اعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی بنا دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی ہے، حکومت کی…

سودی نظام کے خاتمے پر سیمینار آج کراچی میں ہو گا

پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق سیمینار آج کراچی میں ہو گا۔سیمینار میں چیئرمین مرکز الاقتصاد الاسلامی مفتی تقی عثمانی اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار خطاب کریں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبر پختون خوا غلام علی، گورنر اسٹیٹ…

کل ہونیوالے میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی آج پریکٹس کرینگے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے متعلق راولپنڈی میں تیاریاں جاری ہیں۔راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج پریکٹس کریں گی۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی بھی آج ہو…

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن پھٹ گئی

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی۔پانی کی لائن پھٹنے کی وجہ سے اب تک ہزاروں ملین گیلن پانی ضائع ہو چکا ہے۔سفاری پارک سے نیپا چورنگی جانے والی سڑک لائن پھٹنے کے باعث زیرِ آب آ گئی ہے۔سڑک کے زیرِ آب آنے…

کراچی: نشتر پارک میں جلسے سے متعلق ٹریفک پلان جاری

پیپلز پارٹی کے کراچی کے نشتر پارک میں آج ہونے والے جلسے سے متعلق ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان مرتب کر لیا۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی بسوں، منی بسوں اور دیگر ٹریفک کو لسبیلہ سے نمائش جانے کی اجازت نہیں ہو…

کراچی: شمسی سوسائٹی قتل واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا

کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں بیوی اور تین بیٹیوں کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے نماز جنازہ سے متعلق بھی اطلاع نہیں دی ہے۔دوسری جانب بیوی اور تین بیٹیوں کے قتل کے ملزم فواد نے…

اے بی ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل پلیئر ہیں، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل پلیئر ہیں، ٹی وی پر دیکھ کر ان کے جیسے شارٹس کھیلنے کی پریکٹس کرتا تھا۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سابق انگلش کپتان ناصر حسین کو…

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکومت کے ساتھ معاہدہ توڑنے پر کہا…