جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، امریکا

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی اور پاکستانی حکام باقاعدگی سے ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں، ایسی ملاقاتیں اسٹینڈرڈ پریکٹس ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان  ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی سفیر کی اسٹیٹ…

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

عمران خان کے خلاف وزارتِ داخلہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی…

پاکستان کےF16 کی مرمت کے امریکی پیکج کی راہ ہموار

پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی مرمت کے امریکی پیکج کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس نے پاکستانی ایف 16 طیاروں کے دیکھ بھال پیکج پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔اس پروگرام کیلئے امریکی انتظامیہ سے منظوری کے بعد امریکی کانگریس سے…

T20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان کی افغانستان کیخلاف فیلڈنگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد…

بیرسٹر سیف نے ایمل ولی کو حادثاتی لیڈر قرار دے دیا

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی کو حادثاتی لیڈر قرار دے دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے ایمل ولی سے صوبائی صدارت سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دس ہزار ووٹوں سے شکست نہیں ہوئی، دس ہزار تھپڑ پڑے…

صحبت پور، وزیراعظم نے بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کرتے ہوئے بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو متاثرین کی بحالی اور امداد کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں…

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 20 اور 21 اکتوبر کو ہوگا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا دو روزہ اجلاس 20 اور 21 اکتوبر کو پیرس میں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان گرے لسٹ سے نام نکالنے جانے کے لیے پُرامید ہے۔ذرائع کا کہنا…

برآمدی شعبے کو گیس سستی اور غریب سے پوری قیمت لی جاتی ہے، مصدق ملک

وزير مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ سترہ ڈالر میں خریدی گئی گیس برآمدی شعبے کو نو ڈالر میں دی جاتی ہے اور غریب سے نہ صرف پوری قیمت لی جاتی بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ قیمت تیرا باپ بھی دے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس…

امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیریک شولے نے پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں دوطرفہ دیرینہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات…

عمران کی کامیابی پر ہوائی فائرنگ، ایم پی اے ملک شوکت کیخلاف مقدمہ درج

مردان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 22 کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پر ایم پی اے ملک شوکت نے ہوائی فائرنگ کی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایم پی اے ملک شوکت نے کہا کہ عمران خان کی جیت پر وہ جذباتی ہوگیا…

برطانوی شہری اپنے تکلیف دہ دانت خود کیوں نکال دیتا ہے؟

ایک برطانوی شہری کے اس حالیہ دعوے نے کہ ڈینٹسٹ کی اپائنٹمنٹ لینے کی استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے وہ 10 برس سے اپنے دانتوں میں تکلیف کے بعد انہیں خود ہی نکال دیا، پورے ملک کو حیرت اور افسوس میں مبتلا کردیا۔ 50 سالہ ڈیوڈ سرجنٹ نامی یہ شخص…

برطانیہ میں نئے وزیرِ خزانہ کے نئے اقدامات

برطانیہ میں نئے وزیرِ خزانہ کے نئے اقدامات، جیریمی ہنٹ نے منی بجٹ میں ٹیکس کٹوتیوں کے تقریباً تمام منصوبے ختم کردیے۔ ٹیکس کی شرح 20 فیصد برقرار رہے گی۔ انرجی پرائز گارنٹی اسکیم کا دورانیہ بھی محدود کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اسکیم اب دو…

ایم کیو ایم کا مشاورتی اجلاس ختم، گورنر وزیر اعظم اور بلاول سے ملاقات کریں گے

گورنر ہاؤس سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان کا ہنگامی مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیراعظم سے ملنے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم قیادت نے بلدیاتی ترامیم سے متعلق پیپلز پارٹی کی…