جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مردان: پولیس چوکی میں دھماکا، پولیس اہلکار شہید، 4 افراد زخمی

خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں چمتار پولیس چوکی میں بارودی مواد سے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس حوالدار شہید اور 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ…

شیریں مزاری بیٹی کے ہمراہ تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری اپنی بیٹی ایمان مزاری کے ہمراہ تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہو گئیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کیا گیا کمیشن شیریں مزاری کی گرفتاری کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے، کمیشن کے…

شوکت ترین نے لوڈشیڈنگ کی وجہ بتادی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وزیر خزانہ شوکت کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی کیا وجہ ہے؟ کوئلہ مہنگا ہوگیا ہے، ایل این جی مہنگی ہوئی ہے جس وجہ سے منگوائی نہیں جارہی۔ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ آر ایل این جی کے پلانٹ کم…

عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوگئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت میں عمران…

دعا کیس، نکاح خواں و گواہ کو ضمانت نہ مل سکی

دعا زہرا مبینہ اغواء کیس میں نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا مبینہ اغواء کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے دونوں ملزمان (نکاح خواں اور گواہ)کی درخواست ضمانت…

پاک فوج کی زمینی ٹیم کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل کے قریب ہے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک فوج کی زمینی ٹیم کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل کے قریب ہے۔جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کل سے نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کے لیے…

ایشیاء کپ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کو گرین سگنل مل گیا

سری لنکا کو ایشیاء کپ 2022ء کی میزبانی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے گرین سگنل مل گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاء کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا، ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایشیاء کپ کا…

پاکستان: کورونا سے اموات میں اضافہ، 1 دن میں 9 مریض فوت

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس سے اموات میں بھی اچانک اضافہ ہوا ہے، 1 دن میں 9 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے،…

بشریٰ نے اپنے اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کی تصویر کیوں شیئر کی؟

معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی اور سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے ساتھ بیٹے کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کے بیٹے احمد عامر کی سالگرہ کے موقع پر سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے…

کافی بہترین ہے یا سبز چائے؟

چائے اور کافی دنیا بھر میں مقبول ترین گرم مشروبات میں شامل ہیں تاہم صحت کے حوالے سے ان میں سے بہترین کونسا مشروب ہے؟جب ہم کسی چیز کو مستقل طور پر کھاتے یا پیتے ہیں تو اس کا استعمال ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہمارے مزاج پر بھی بہت زیادہ اثر…

برطانوی کتے نے بطخ کے 15 یتیم بچےگود لے لیے

برطانیہ میں ایک پالتو کتے نے بطخ کے 15 یتیم بچوں کو گود لے لیا۔ برطانیہ کے علاقے ایسیکس میں فریڈ نامی پالتو کتے نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بطخ کے 15 یتیم بچوں کو گود لے کر سب کو حیران کر دیا۔ بطخ کے یہ بچے اس وقت بے سہارا ہو گئے جب…

کپڑوں پر منہ سے اسپرے کرتے دھوبی کی ویڈیو وائرل

آپ نے انٹرنیٹ سمیت حقیقی دنیا میں بھی کئی طرح کے کام چور دیکھے ہوں گے مگر وائرل ہوتی اس نئی ویڈیو میں دھوبی نے کاہلی اور گندگی کی حد ہی کر دی ہے۔سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت ایک دھوبی کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے…

کنواروں کو کس کینسر کا زیادہ خطرہ؟

چینی ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی موت کی تیسری بڑی وجہ پیٹ کا کینسر ہے، جس کا خطرہ سب سے زیادہ غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ افراد کو ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی شدہ افراد میں پیٹ کے کینسر کی جلد تشخیص ممکن ہے…

سری لنکا ٹیسٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی کورونا کا شکار

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کو شدید دھچکا لگا ہے اور اس کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کو کل سے…