جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حب ڈیم سے پانی کا اخراج، کئی آبادیاں خالی کرا لی گئیں

حب ڈیم میں پانی کے غیر معمولی اضافے اور اسپل ویز سے مسلسل اخراج کے بعد قریب موجود کئی آبادیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں شدید بارشوں اور مختلف مقامات پر چھوٹے ڈیمز اوور فلو ہونے سے پانی کے بڑے ریلے حب ڈیم…

20 منٹ کی ورزش سے نو عمر بچے تندرست

جرنل پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوعمر بچوں کی روزانہ 20 منٹ کی سخت ورزش ان کی صحت پر مثبت نتائج مرتب کر سکتی ہے۔بچوں کو بڑھتی عمر کے ساتھ امراضِ قلب اور پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں کی شکایت کا…

انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 7 پیسے منہگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 239 روپے کا ہو گیا…

فواد چوہدری سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے سوگئے

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کے دوران سوتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چوہدری کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سو رہے ہیں۔یہ تصویر…

بھارتی شہری 3 کروڑ روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار

بھارت میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے شہری کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیج دیا جسے دیکھ کر مذکورہ شخص بیمار ہو گیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا ہے جہاں گوالیار کی رہنے والی پریانکا…

جسٹس شوکت صدیقی تو بتا چکے کہ بینچ کیسے بنتے ہیں: جاوید لطیف

ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی تو بتا چکے ہیں کہ کیسے بینچ بنتے ہیں۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میں کابینہ میں کہتا رہا ہوں کہ اگر فرح…

بارشوں اور سیلاب سے 105 افراد جاں بحق ہوئے: ترجمان بلوچستان حکومت

بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔فرح عظیم شاہ نے ’جیوز نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ…

متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں: عائشہ غوث پاشا

وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ کمرشل اداروں سمیت متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔ اسلام آباد میں کارپوریٹ گورننس پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی سے متعلق مسائل موجود…

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی آج بعد دوپہر اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایئر…

عمران خان کا دورۂ لاہور، اہم فیصلے متوقع

پرویز الہٰی کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے بعد سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے اور صوبے میں حکومت…

میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع ہیں: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری اور تجارت کے بہت مواقع ہیں۔پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پریمئیر ایڈیشن کے سافٹ لانچ کی تقریب منعقد کی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب…

کراچی: آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل وقفے وقفے سے ہلکی بارش رہے گی، مون سون سسٹم کی نمی کے باعث بادل اب بھی شہر پر ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بالائی سطح پر موجود ایک کمزور سرکولیشن سندھ پر اثر انداز ہے،…

مونس الہٰی نے اگلا ہدف بتا دیا

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے، مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے اگلا سیاسی ہدف بتا دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مونس الہٰی نے کہا ہے کہ اللّٰہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا…

امریکا: طیارہ سمندر میں لینڈنگ کے بعد ڈوب گیا، ویڈیو وائرل

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چھوٹا طیارہ سمندر میں ساحل پر لینڈ کرنے کے بعد ڈوب گیا۔ایک شہری کی جانب سے اچانک بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔آؤٹ آف کنٹرول طیارے نے امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں الکی بیچ پر لینڈنگ…

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 4 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 4 افراد کی جان لے لی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا…

حب ڈیم میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ

کراچی میں حالیہ شدید بارشوں کے سبب حب ڈیم میں پانی کے ریلوں کی آمد جاری ہے جس کے سبب پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔واپڈا ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر چھوٹے ڈیمز اوور فلو ہونے سے پانی کے بڑے ریلے حب ڈیم پہنچ رہے ہیں جس کے نتیجے…