جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ایس ایل 8: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 169 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 168رنز بنائے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر…

ملتان، جدہ پرواز پالتو بلی کے باعث 15 منٹ کی تاخیر کا شکار

ملتان سے جدہ جانے والی پرواز پالتو بلی کے باعث 15 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق سعودی عرب سے آئی پالتو بلی کو اُس کی مالکن واپس سعودیہ لے جانا چاہتی تھی۔رحیم یار خان کی رہائشی خاتون اور اُس…

کے پی او حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے میں شہید ہونے والے تین اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ واقعے میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اجمل مسیح کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئیں۔جمعہ کی شام شارع فیصل پر قائم ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر…

خواجہ آصف نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا اعتراف کیا ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔لاہور میں جیل روڈ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ خواجہ آصف سچ…

پی ایس ایل کو کامیاب بنائیں گے، ایونٹ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے، نجم سیٹھی سے بات ہوئی ہے، ایونٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔اُنہوں نے یہ بات نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔کراچی…

خیبر پختونخوا حکومت نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق منی بسوں کیلئے 2 روپے 95 پیسے، اے سی بسوں کیلئے 3 روپے 15 پیسے فی کلومیٹر کرایہ…

غیر قانونی فون ٹیپنگ کے ذریعے ججز پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ غیر قانونی فون ٹیپنگ کے ذریعے ججز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔لاہور میں کالم نگاروں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ عدلیہ خصوصاً ججز کیخلاف گھٹیا پروپیگنڈا مہم شرمناک ہے، ن…

ضمنی انتخابات میں حصہ لیا جائے یا نہیں؟ ایم کیو ایم کا اجلاس طلب

قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج رات طلب کیا ہے۔اجلاس میں ضمنی…

کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی۔ویڈیو میں 3 دہشت گردوں کو کوریڈور میں دیکھا جاسکتا ہے۔دہشت گرد کلاشنکوف تھامے ہوئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کے کندھے پر بیگ ہے۔حملے میں 2 پولیس اور…

پولیس پر حملے اور محکمے کا سوتیلا رویہ، کراچی پولیس کا عزم متزلزل ہونے لگا

پولیس پر حملے اور محکمے کے سوتیلے رویے کے باعث کراچی پولیس کا عزم متزلزل ہونے لگا۔سندھ کی دیگر پولیس رینجز میں اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کے بعد نئی تنخواہیں جاری کردی گئیں، کراچی تا حال محروم ہے۔سکھر، حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ اور شہید…

کرپشن کا الزام، ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو طلب کر لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو21 فروری کو طلب کر لیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے  بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فرخ حبیب پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔فرخ حبیب نے ایف آئی اے کی جانب…

کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔کے الیکٹرک نے جنوری کے ایف سی اے کی مد میں 2.69 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔کے الیکٹرک نے درخواست میں کہا کہ صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ کے…

پی ایس ایل کے اسٹوڈنٹس ٹکٹس کی فروخت شروع

پاکستان سُپر لیگ 8 کے اسٹوڈنٹس ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی جو کہ آدھی قیمت پر خریدے جاسکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق طالبعلم ( ب) فارم دکھا کر آدھی قیمت پر ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹس ٹکٹس آن لائن…

یاسمین راشد اور غلام محمود ڈوگر کی نئی آڈیو منظر عام پر آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد اور سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی نئی آڈیو منظر عام پر آ گئی۔آڈیو میں یاسمین راشد کہتی ہیں کہ ڈوگر صاحب آپ کا کیا حال ہے، ٹھیک ہیں؟غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ جی…

حیدر آباد میں بھی پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا

سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کی سہولت کے لئے کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ایم این اے شگفتہ جمانی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ عبدا لعلیم شیخ نے حیدر آباد میں پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا۔پنک…

شیخ رشید کی موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری کی درخواست خارج

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق شیخ رشید کی درخواست خارج کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری کی درخواست پر سماعت…

ایف آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں کرپٹو کرنسی کے کاروبار کا کوئی الزام عائد نہیں کیا،وکیل وقار ذکا

وقار ذکا کے وکیل صلاح الدین پنہور نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں کرپٹو کرنسی کے کاروبار کا کوئی الزام عائد نہیں کیا بلکہ چارج شیٹ میں الیکٹرونک میڈیا یا سوشل میڈیا میں کرپٹو کرنسی کے موضوع پر بات کرنے کو چارج شیٹ میں شامل…

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ پوری دنیا دیکھتی ہے، زمان خان

لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ پوری دنیا دیکھتی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں زمان خان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ ہمیشہ ٹف ہوتا ہے، فینز اس میچ سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔لاہور…

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی لندن میں دائیں ٹانگ کی سرجری

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی لندن میں دائیں ٹانگ کی سرجری ہوگئی۔سرفراز نواز کو سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ چلنے میں کافی تکلیف تھی، جس وجہ سے آپریشن کروایا، ایک ماہ…

کراچی پولیس آفس حملہ، تحقیقات کےلیے 5 رکنی کمیٹی قائم

کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی ساؤتھ،…