جنرل (ر) باجوہ 28 نومبر 2022 تک عمران کے سہولت کار تھے، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر 28 نومبر 2022 تک عمران خان کی سہولت کاری کا الزام لگا دیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ 28 نومبر تک جنرل باجوہ اور…
رہائی کے بعد فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے رہائی کے بعد عمران خان سے ملاقات کی۔فواد چوہدری نے لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے فواد چوہدری کا پرتپاک استقبال کیا۔عمران خان نے فواد چوہدری کی…
شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست، پولیس کو نوٹس جاری
اسلام آباد:ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر کے 6 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب…
الیکشن کمیشن کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی،عوام کے مینڈیٹ کا مذاق قبول نہیں،حافظ نعیم الرحمن
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مینڈیٹ اور نتیجے پر کسی سے کمپرومائز نہیں ہوگا، عملے کی تقرری سے لیکر نتائج کے نہ دینے تک مجموعی طور پر الیکشن سوالیہ نشان بن گیا ہے،انتخابات کے بعد…
قوم سوال کررہی ہے دہشتگردی کے خاتمے کے بعد پشاور دھماکا کیسے رونما ہوا؟، وزیراعظم
پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے پر پوری قوم اشکبار ہے اور سوال کررہی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد یہ واقعہ کیسے رونما ہوا؟۔
گورنر ہاؤس پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے…
ایپکس اجلاس: پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے کا فیصلہ
پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پولیس، سی ٹی ڈی کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ان کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق 7…
وائس چانسلرز کمیٹی کا اجلاس، ایچ ای سی کی خود مختاری کا تحفظ یقینی بنانے پر زور
ملک کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آرڈیننس 2002 کو اصل صورت میں بحال کیا جائے اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کو مزید مضبوط بنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں تاکہ اعلیٰ تعلیمی شعبے درست…
پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 8 کی آن لائن ٹکٹو کی فروخت کل 11 بجے شروع ہوگی جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران وینیوز پر باکس آفس پر…
پشاور دھماکا؛ ایف آئی آر میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی دفعات شامل
پشاور میں پولیس لائنز دھماکے کی ایف آئی آر میں نئی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں عبادت گاہ اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں پہلے ہی دہشگردی، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملے…
پارلیمنٹ لاج کا تالا توڑے جانے پر فرح حبیب کا رد عمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے انتظامیہ کی جانب سے پارلیمنٹ لاج کا تالا توڑے جانے پر رد عمل دے دیا۔اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، جھوٹے مقدمات، ایف آئی آر، جیلیں…
ڈی ای او پرائمری کو گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائی مہنگی پڑگئی
دادو کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) پرائمری کو گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی مہنگی پڑگئی۔ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق دادو میں اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے والے ڈی ای او پرائمری غلام سرور ببر کے تبادلے کی سمری تیار کرلی گئی۔ ڈی ای او…
نگراں وزیراعظم کے انتخاب کےلیے اپنے نمبر پورے کرنا چاہتے ہیں، غلام سرور خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما غلام سرور خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے پارٹی فیصلے کی وجہ بتادی۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کر کے مخالفین کےلیے میدان خالی نہیں…
نواب شاہ: بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
نواب شاہ کے علاقے بوچھیری میں بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا 70 فیصد جسم جھلس چکا ہے، اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر…
دہشت گردی کیخلاف جنگ کی بات کرتے ہیں تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، فیصل کریم کنڈی
وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بات کرتے ہیں تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، افسوس پی ٹی آئی لیڈرشپ اسپتال تک نہیں آئی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور میں…
ونڈسر کاسل میں مسلح ہوکر گھسنے والے ملزم جسونت سنگھ کا اعتراف جرم
ونڈسر کاسل میں مسلح ہوکر گھسنے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا۔ لندن سے برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم جسونت سنگھ پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جسونت سنگھ نے2021 میں ونڈسر کاسل میں مسلح ہوکر…
جنوری میں سیمنٹ کی فروخت 1 اعشاریہ 15 فیصد بڑھی
پاکستان میں جنوری کے دوران سیمنٹ کی فروخت 1 اعشاریہ 15 فیصد بڑھی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق نئے سال کے پہلے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 40 لاکھ 15 ہزار ٹن رہی۔سیمنٹ کی مقامی کھپت سوا 5 فیصد بڑھی ہے جبکہ…
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، امریکا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی محکمہ خارجہ کے مشیر ڈارک شولے نے ملاقات کی ہے۔ مشیر امریکی محکمہ خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والے بم دھماکے پر…
سندھ اسمبلی میں ایک خاندان کے 5 افراد کی گریڈ 20 پر بھرتی، عدالت کا اظہار حیرت
سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی گریڈ 20 میں بھرتی کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے حیرت کا اظہار کیا۔سندھ اسمبلی میں سیکریٹری سمیت 5 ملازمین کی گریڈ 20 میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔عدالت نے ایڈیشنل…
پارک میں موجود شخص پر طوطے کا حملہ، مالک کو قید و جرمانے کی سزا
تائیوان میں ایک طوطے کی جانب سے پارک میں جاگنگ کرنے والے شخص پر حملہ کرنے اور اسے بری طرح زخمی کرنے پر طوطے کے مالک کو دو ماہ قید اور 91 ہزار 350 امریکی ڈالرز جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ عجیب و غریب واقعہ…
پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا منفی دن رہا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 262 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 471 پر بند ہوا جبکہ انڈیکس کاروباری دن میں 542 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں 10 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی…