جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

آسٹریلیا کیخلاف سوریا کمار یادیو کی ’0‘ کی ہیٹ ٹرک

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز بھارتی ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئی۔

پہلا میچ ہو یا دوسرا یا پھر تیسرا سوریا کمار یادیو کے لیے اس کا نتیجہ ایک ہی رہا، بھارتی بیٹر تینوں میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پہلے 2 میچوں میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارتی بیٹر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ تیسرے میچ میں اسپن بولر نے انہیں بولڈ کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.