جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

عمران نیازی ایک جھوٹ کے بعد اگلے کی تیاری کرتے ہیں: شازیہ مری

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایک جھوٹ بول کر اگلا جھوٹ بولنے کی تیاری کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نالائق شخص کو ادراک نہیں کہ اس کے بیانیے سے ملک کا کتنا نقصان ہوا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے جو معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ عمران نیازی کا لشکر پولیس پر حملے کرے تو مقدمہ تو درج ہو گا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران نیازی کے خلاف مقدمے غلط ہیں تو عدالتوں میں پیشی سے کیوں بھاگتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.