جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

حارث رؤف اور طاہر بیگ کا زمان خان اور عبداللّٰہ شفیق کیلئے نیک خواہشات کا پیغام

افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر زمان خان اور اسکواڈ میں شامل بیٹر عبداللّٰہ شفیق کے لیے حارث رؤف اور طاہر بیگ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ پی ڈی پی کا ایک اور کھلاڑی زمان خان کی شکل میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنا ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ لاہور قلندرز کا پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام پاکستان کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

طاہر بیگ نے کہا کہ زمان خان اور عبداللّٰہ شفیق دونوں پاکستان کا اثاثہ ہیں، دونوں کھلاڑیوں سے سیریز میں عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللّٰہ آج پہلی مرتبہ گرین شرٹ پہن کر شارجہ کے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس میچ میں پاکستان ٹیم میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللّٰہ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.