جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فضل الرحمان حلوہ کھا کر ہمیں آئین و قانون نہ پڑھائیں، کنول شوزب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حلوہ کھا کر ہمیں آئین و قانون نہ پڑھائیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کنول شوزب نےکہا کہ فضل الرحمان سے پوچھتی ہوں لیبیا سے ہونے والی کونسی…

ایشین باکسنگ فیڈریشن: تھائی لینڈ میں باکسنگ میلہ پاکستانی باکسرز نے لوٹ لیا

ایشین باکسنگ فیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ میں لگنے والا میلہ پاکستانی باکسرز نے لوٹ لیا۔ ہیوی ویٹ فائٹ میں پاکستان کے تیمور خان نے بھارتی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا۔ایشین باکسنگ فیڈریشن کے مڈل ویٹ ٹائٹل کے لیے پاکستان کے شہیر آفریدی…

امریکی فوج کی کابل میں گھر پر بمباری کی مذمت کرتے ہیں، نائب افغان وزیراعظم

افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالسلام حنفی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت امریکی فوج کی کابل میں گھر پر بمباری کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی بمباری افغانستان کی خودمختاری اور دوحہ امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔…

اوپیک فنڈ، مہمند ڈیم کیلئے 72 ملین ڈالر قرض دے گا، معاہدے پر دستخط

اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی، مہمند ڈیم کیلئے 72 ملین ڈالر دے گا۔وزارت اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق مہمند ڈیم پراجیکٹ کی فنانسنگ کیلئے 72 ملین ڈالر قرض معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے پر آسٹریا میں پاکستان کے سفیر اور ڈی جی…

نواز شریف کی 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس بھیجنے کی ہدایت

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکمران اتحاد کا اجلاس ہوا۔ جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اس موقع پر…

شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارش سے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

شمالی بلوچستان میں کوہ سلیمان اور رکھنی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی سب سے بڑا مسئلہ بن گیا۔ جس کی وجہ سے ہیضہ کی بیماری متاثرین سیلاب کے لئے نئی مصیبت بن کر سامنے…

شیخوپورہ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے جلیل شرقپوری کے کزن کو ٹکٹ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کے حلقے 139 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن کے لیے ن لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری کے کزن کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔پی پی 139 کے ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے میاں…

پی ٹی آئی رہنماؤں کو اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات سے روکنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو اداروں کےخلاف نفرت انگیز بیانات سے روکنے کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی دو رکنی بینچ کا…

الیکشن کمشنر نے فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ جیسی احمقانہ رپورٹ…

پاکستان سوئٹ ہوم کے بچوں سے ملاقات کرکے بہت متاثر ہوا ہوں، رانا عابد حسین

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر پاکستانی نژاد جاپان کے معروف بزنس مین رانا عابد حسین نے اسلام آباد میں پاکستان سوئٹ ہوم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اختر وحید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ رانا عابد حسین نے پاکستان سوئٹ ہوم کے طلبہ و…

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے اپنا پہلا میڈل جیت لیا۔ پاکستان کو یہ میڈل جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے دلوایا۔ شاہ حسین شاہ نے ایونٹ میں جنوبی افریقی حریف تھامس بریٹین بیک کو چت کیا۔واضح رہے کہ یہ شاہ حسین شاہ کا مجموعی طور پر چھٹا تمغہ…

اسلام آباد میں 3 نئے تھانے بنانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 نئے تھانے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 3 نئے پولیس اسٹیشن سنگجانی، کرپا اور پھلگراں میں بنیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تھانہ رمنا کے علاقے…

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی نماز جنازہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل امجد حنیف شہید، بریگیڈیئرخالد شہید کی نماز جنازہ بھی آرمی قبرستان میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں وزیر…

فضائی کمپنیاں تائیوان کے اطراف خطرناک زون سے دور رہیں، چین

چین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز تائیوان کے اطراف خطرناک زون سے دور رہیں۔امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق یہ وارننگ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کے پس منظر میں دی گئی ہے۔امریکی جریدے کے مطابق…

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا مظاہرہ، ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرے کے پیش نظر ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر جمعرات کو سہ پہر 3 بجے نادرہ چوک اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس کی قیادت اسد عمر کریں گے۔پی…