پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نئے اٹارنی جنرل کا اعلان کردیا۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.