پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

بنگلادیش پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کیخلاف 22 رنز سے کامیاب

بنگلادیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت آئرلینڈ کو 22 رنز سے ہرادیا۔ 

چٹوگرام میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ 

بنگلادیشی اننگز کا آخری اوور جاری تھا کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ 

مسلسل بارش کے باعث جب اوورز کی کٹوتی ہوئی تو آئرلینڈ کو جیت کےلیے آٹھ اوورز میں 104 رنز کا ہدف ملا۔ 

آئرش ٹیم مقررہ 8 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 81 رنز ہی بناسکی۔ 

آئرلینڈ کے گیرتھ ڈیلانی 21 ، ہیری ٹیکٹر 19 اور پال اسٹرلنگ نے 17 رنز بنائے۔

بنگلادیش کے تسکین شاہ نے 16 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے رونی تعلقدار 67 اور لٹن داس نے 47 رنزکی نمایاں اننگز کھیلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.