جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2200 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت کی اونچی اُڑان جاری ہے، جہاں آج بھی پیلی دھات کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہے۔ اسی طرح…

بھارت: اڈانی گروپ نے شیئرز کی فروخت روک دی، 100 ارب ڈالر کا نقصان

بھارت کے اڈانی گروپ نے ڈھائی ارب ڈالر کے شیئرز کی فروخت روک دی جس سے مجموعی طور پر گروپ کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز بھی کھو بیٹھے ہیں۔فوربز کی فہرست کے مطابق گوتم اڈانی گزشتہ ہفتے دنیا…

گیس کی پیداوار میں سالانہ 10 فیصد کمی ہو رہی ہے: حکام سوئی سدرن

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی پیداوار میں سالانہ 10 فیصد تک کمی ہو رہی ہے، سندھ کو سردیوں میں گیس کی 30 کروڑ مکعب فٹ کمی کا سامنا ہے۔یہ بات سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس…

شاہین آفریدی کراچی پہنچ گئے، کل نکاح ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے جہاں کل ان کا نکاح ہوگا۔شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا۔رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں کے بڑوں نے نکاح کے لیے 3 فروری…

یاسر عرفات قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے

سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے اور وہ مکی آرتھر کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں گے۔مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے سربراہ کی خدمات بھی انجام دیں گے۔پاکستان…

سانحۂ پشاور: خودکش بمبار کی تصاویر سامنے آ گئیں

سانحۂ پشاور میں ملوث خودکش بمبار کے حملہ کرنے کے لیے پشاور پولیس لائن آنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر سامنے آگئیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں کیمرے پر تاریخ غلط ظاہر ہو رہی ہے، فوٹیج میں حملہ آور کو موٹرسائیکل پر آتے دیکھا جا…

شرجیل میمن کا عمران خان کی تقریر پر تبصرہ

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے جس نے آصف علی زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے۔شرجیل انعام میمن نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے خطاب میں…

بغیر کرائے پنک بس کا پہلا سفر کیسا رہا؟

افتتاح کے اگلے ہی دن پنک بس سروس خواتین میں مقبول ہوگئی، گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کو پنک بس سروس کا تحفہ مل گیا، آج اس میں سفر کرنے کا اتفاق ہوا تو بس میں سوار ہوتی ہر لڑکی اور خاتون کے چہرے پر مسرت اور اعتماد ہی…

ڈیوڈ ویسا نے لاہور قلندرز کی ’بھرپور‘ تعریف کردی

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے اہم آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ میرے کرکٹ کیریئر میں ایک نئی روح پھونکنے پر ہمیشہ لاہور قلندرز کا شکر گزار رہوں گا۔ڈیوڈ ویسا نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے…

ارشد شریف قتل: اسپیشل جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی

صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی 12 جنوری کو دبئی گئی تھی، وہاں ایک ہفتے انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی، دبئی میں ٹیم نے ارشد شریف کے آخری دنوں کی…

بجٹ تقریر کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کتنی مرتبہ ڈیسک بجائی؟

کئی ممالک کی اسمبلیوں میں سیاستدانوں کا ڈیسک بجانا معمول کی بات ہے لیکن اگر یہ حد سے تجاوز کرجائے تو یہ خبر اور ریکارڈ دونوں بن جاتا ہے۔بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے گزشتہ روز 550 ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کیا جو معلوم ہوتا ہے کہ…

پی ایس او اور پی این ایس سی ساتھ ملکر کام کریں: چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے پیٹرولیم

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین نے سوال کیا ہے کہ پی ایس او پی این ایس سی کے جہازوں کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیوں نہیں کرتا؟ دونوں کو ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔پی ایس او حکام نے جواب دیا کہ پی این ایس سی سے…

شیخ رشید کا حراست کے دوران بھی دبنگ انداز برقرار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے تاہم ان کی انرجی اب بھی پہلے کی طرح برقرار ہے۔رات دیر گئے پولیس نے شیخ رشید کو موٹر وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں تھانہ آبپارہ منتقل کیا…

جنازے میں کون شرکت کرے گا، جاننے کیلئے برازیلین شخص نے اپنی جھوٹی موت کا ڈرامہ رچا دیا

جنازے میں کون شرکت کرے گا اور کون نہیں، یہ جاننے کی خاطر برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک متجسس شخص نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنے ہی جنازے کا جھوٹا اعلان کر دیا۔کہتے ہیں انسان جب زندہ ہو تو اس سے دو گھڑی ملاقات کرنے کے لئے کسی کے پاس وقت نہیں…

شیخ رشید کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے، ان کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے، گرفتاری کے بعد ان کی زبان دیکھیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان ہمارا معاشرہ…

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست مسترد

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر…

ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘

فن لینڈ: سائنسدانوں نے ہلکا پھلکا اڑن روبوٹ بنایا ہے جو ہوا کے دوش پر ایک سے دوسرے مقام تک پہنچتا ہے تو دوسری جانب روشنی سے توانائی لیتا ہے۔ اسی مناسبت سے روبوٹ کو پری کا نام دیا گیا ہے۔ فلائنگ ایئرو روبوٹس بیسڈ لائٹ ریسپانسو مٹیریئلز…

صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان گرفتار

صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔صحافی عمران ریاض کو متنازع بیانات کے باعث ایف آئی اے نے دبئی جانے سے قبل لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا، اس حوالے سے خود صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بذریعہ…

کراچی: بذریعہ رکشہ منشیات سپلائی کرنیوالے ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گولیمار سے بدنامِ زمانہ منشیات فروش گروہ کے مین سپلائیر 2 ملزمان سید عظیم شاہ اور محمد بلال کو گرفتار کر لیا۔ملزم…

شیخ رشید کی جانب سے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تقرر کیخلاف درخواست دائر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے تقرر کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تقرری بدنیتی کی…