جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

متوقع تیز بارش اور آندھی، کراچی ایئرپورٹ پر پیشگی حفاظتی اقدام

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور متوقع آندھی کی پیشگوئی کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیشگی حفاظتی اقدامات کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔اس بارے…

نہ کسی نے مجھ پر احسان کیا نہ میں کسی پر احسان کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 17جولائی کو ضمنی انتخابات میں عوام جس کو چاہیں گے ووٹ دیں گے، نہ کسی نے مجھ پر احسان کیا ہے نہ میں کسی پر احسان کر سکتا ہوں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نے صوبے کے…

پرویز الہٰی کی سپریم کورٹ فیصلے کی کھل کر تعریف

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کی کھل کر تعریف کی اور اسے بڑا اچھا فیصلہ قرار دیا۔سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں حمزہ شہباز کی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر…

مختلف شعبوں میں ٹیکساس کی جانب سے سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے، مسعود خان

امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر مسعود خان نے گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ سے آسٹن میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور ریاست ٹیکساس کے درمیان مربوط اقتصادی تعلقات اور باہمی سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال…

مصدق ملک نے سخت حکومتی فیصلوں کی وجہ بتادی

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم دیوالیہ پن کے قریب تھے، اس لیے سخت فیصلے کیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران ہے، وزیراعظم نے عوام کو اس حوالے سے آگاہ رکھنے کا کہا…

خیبرپختونخوا: تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ آغاز

صوبہ خیبر پختونخوا کے خوبصورت علاقے شندور میں تین روزہ پولو فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔12,500 فٹ دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں ہونے والا یہ فیسٹیول اپنی نوعیت کا منفرد فیسٹیول ہے۔افتتاحی تقریب میں پولو کی ٹیموں نے…

گال ٹیسٹ: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے مات دے دی

آسٹریلیا نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی، تیسرے روز مہمان ٹیم نے 5 رنز کا ہدف 4 گیندوں پر حاصل کرکے سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔گال ٹیسٹ کے تسیرے روز آسٹریلین ٹیم سری لنکا کے خلاف اپنی نامکمل اننگز میں صرف 8…

پرویز الہٰی عدالتوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی خوامخواہ عدالتوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے دن سے 177 کی تعداد موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ…

حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کے معاملے پر پرویز الہٰی اور بابر اعوان کے درمیان اختلاف

حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر اسپیکر اسمبلی پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کے درمیان اختلافات  سامنے آگئے۔لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران بابر اعوان اور…

اسمبلیاں اپنی خود مختاری سرینڈر کرچکی ہیں، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں اپنی خود مختاری سرینڈر کر چکی ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ایوان کی اندرونی کارروائی پر اب عدلیہ…

کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ اور گوادر میں کل سے موسلا دھار بارشوں کا امکان

2 سے 5 جولائی تک سندھ اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔مون سون ہوائیں کل سےجنوب مشرقی سندھ اور بلوچستان میں داخل ہوں گی جن کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ…

پی ٹی آئی سپریم کورٹ کارروائی پر عمران خان سے مشورہ کرے گی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سپریم کورٹ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے پر مشاورت کے لیے عمران خان کے پاس جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر صحافی نے استفسار کیا کہ کیا آپ لوگ عمران…

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویمن سلیکشن کمیٹی کی چیئرپرسن اسماویہ اقبال نے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی 20 ویمنز پلیئرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔انہوں نے بتایا کہ طوبیٰ حسن، گل فیروزہ اور صدف شمس پہلی مرتبہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں…

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب کے لیے پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز نے 22 جولائی پر اتفاق کرلیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا، تین ماہ کا بحران ہم نے 3 سیشنز میں حل کردیا ہے،حکومتی بنچز کو اپوزیشن کا احترام کرنا ہوگا۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز نے…